ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا گورنمنٹ ہائی سکول جیاموسیٰ کا دورہ
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے گورنمنٹ ہائی سکول جیاموسیٰ کا تفصیلی
دورہ کیا جہاں انہوں نے سکول اور اس کے اطراف میں صفائی کے انتظامات، طلبہ کو میسر تعلیمی سہولیات اور زیرِ
تعمیر کلاس رومز کی تعمیراتی سائٹ، معیار اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی انفورسمنٹ
کاشف جلیل، سی او ایم سی ایل کلیم یوسف، اسسٹنت کمشنر راوی اور سی ای او ایجوکیشن بھی ان کے ہمراہ تھے۔
کوتھم کالج جوہر ٹاؤن میں ترکیہ کے 103 ویں یومِ جمہوریہ کی پروقار تقریب
ڈی سی لاہور نے زیرِ تعمیر کلاس رومز کے منصوبے میں اعلیٰ ترین معیار اور حفاظتی پروٹوکولز پر مکمل عملدرآمد
کی ہدایت کرتے ہوئے کام کو وقت پر مکمل کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ انتظامیہ کو روزمرہ کے معمولات کے
آغاز سے قبل صفائی آپریشن مکمل کرنے اور سکول کے اطراف سے کوڑا کرکٹ کا فوری خاتمہ یقینی بنانے کی تاکید
کی۔ دورے کے دوران کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ بچوں کو صاف ستھرا ماحول، پینے کا صاف پانی، معیاری
واش رومز اور اعلیٰ تعلیمی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، اور سکولوں کے بنیادی ڈھانچے یا معیار پر
کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
کراچی (ایجوکیشن رپورٹر)کراچی میں وزیر تعلیم نے سکول ویگنوں میں سی این جی اور ایل…
فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) کون بنے گا ایک دن کا کمشنر فیصل آباد ڈویژن مقابلے…
فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی…
کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) وفاقی وزارت تعلیم قائد اعظم یونیورسٹی میں سرچ اور سلیکشن کمیٹی کی…
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) کوتھم کالج جوہر ٹاؤن کے زیرِ اہتمام ترکیہ کے 103 ویں یومِ…
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 11 مئی 2026 کو کاغذی کارروائی سے پاک…