throw ball
لاہور(سپورٹس ڈیسک)خیبرپختونخوا انڈر 21گیمز میں پشاور ڈویژن نے تھرو بال اور ہینڈل کے ٹائٹلز جیت لئے۔ایونٹ کی اختتامی تقریب میں پشاور یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سپورٹس و خیبرپختونخوا ہینڈبال ایسوسی ایشن کے صدر بحرے کرم اور خیبرپختونخوا تھرو بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ارشدحسین مہمانان خصوصی تھے جنہوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے پشاور یونیورسٹی کے انڈور ہال میں تھرو بال کا فائنل میچ پشاور ڈویڑن اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویڑن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں پشاور نے ڈیرہ اسماعیل خان کو2-0پوائنٹس سے شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ ہینڈل بال کے ایونٹ کے کھیلے گئے فائنل میچ میں پشاور ڈویژن نے مردان ڈویڑن کو 17کے مقابلے 28گول سے ہرا کر فائنل اپنے نام کر لیا۔
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…
آزاد کشمیر (ایجوکیشن رپورٹر) میرپور تعلیمی بورڈ آزاد کشمیر کے زیرِ اہتمام نہم جماعت کے…