وزیر تعلیم کی ہدایت پرٹیچر ہیلپ لائن کا آغاز

کراچی (ایجو کیشن رپورٹر)سندھ ٹیچرز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے قائم کردہ سندھ ٹیچرز ہیلپ لائن کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر قائم ہونے والی ٹیچرز ہیلپ لائن کے پہلے سیشن میں اساتذہ نے سوالات، مسائل اور تجاویز پیش کیں۔

رکن سندھ اسمبلی اور اسٹیڈا بورڈ میمبر تنزیلہ ام حبیبہ نے اساتذہ کے کالز سنیں اور اساتذہ کے سوالات کے جواب دیے ۔اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر اسٹیڈا رسول بخش شاہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے ، آج ہونے والے پہلے سیشن کے دوران 25 فون کالز موصول کی گئیں۔سیشن کا دورانیہ 2 گھنٹے دوپہر 12 سے 2 بجے تک رکھا گیا تھا، سندھ ٹیچرز ہیلپ لائن کو اساتذہ کی رہنمائی اور مدد کے لیے مختص کیا گیا ہے ۔اساتذہ ٹیچرز ہیلپ لائن کے ذریعہ ٹیچرز ایجوکیشن، ٹیچنگ لائسنس، تربیتی پروگرامز کے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔رکن اسندھ اسمبلی تنزیلہ ام حبیبہ نے کہا کہ ٹیچرز ہیلپ لائن پر آنے والے فون کالز پر اساتذہ کے مسائل اور تجاویز کو باقاعدہ نوٹ کیا گیا ہے جنہیں کارروائی کو حصہ بنایا جائے گا

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

51 منٹس ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

1 گھنٹہ ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

1 گھنٹہ ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

2 گھنٹے ago

میرپور بورڈ، نویں جماعت کے نتائج، 101سرکاری سکولوں کا نتیجہ صفر

آزاد کشمیر (ایجوکیشن رپورٹر) میرپور تعلیمی بورڈ آزاد کشمیر کے زیرِ اہتمام نہم جماعت کے…

3 گھنٹے ago

اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات ایف 6 میں سٹوڈنٹس کونسل کی حلف برداری

اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات ایف - 6 / 2…

3 گھنٹے ago