بریکنگ نیوز

پشاور, درسی کتب کا بحران برقرار، سرکاری نصاب کی اوپن مارکیٹ میں غیر قانونی فروخت کا انکشاف

پشاور (نیوز رپورٹر) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں نئے تعلیمی سال کے آغاز کے باوجود درسی کتب کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ ایک طرف سرکاری اسکولوں کے ہزاروں طلبہ نصابی کتب سے محروم ہیں، تو دوسری جانب مارکیٹ میں سرکاری کتب کی غیر قانونی خرید و فروخت کا سلسلہ عروج پر ہے، جسے روکنے میں انتظامیہ مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے۔

انتظامیہ کی نااہلی اور کتب کی قلت: تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں سرکاری اسکولوں کے طلبہ کتابیں نہ ملنے کے باعث تعلیمی سرگرمیوں میں پیچھے رہ گئے ہیں۔ مارکیٹ میں نصابی کتابیں نایاب ہیں، جس نے والدین اور اساتذہ کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کتب کی بروقت فراہمی اور بلیک مارکیٹنگ روکنے کے دعووں تک محدود دکھائی دیتے ہیں۔

پرائیویٹ اداروں کو مبینہ سپلائی: ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سرکاری اسکولوں کے لیے مختص نصابی کتب مبینہ طور پر پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو فراہم کی جا رہی ہیں، جس پر عوامی اور سماجی حلقوں کی جانب سے سخت سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ یہ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ محکمہ تعلیم کے بعض عناصر کی ملی بھگت سے سرکاری اسٹاک کو نجی اسکولوں اور اوپن مارکیٹ میں منتقل کیا گیا ہے۔

تعلیمی سرگرمیاں متاثر: کتابوں کی عدم دستیابی سے تدریسی عمل بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ والدین کا کہنا ہے کہ ایک طرف حکومت "تعلیمی ایمرجنسی” کے دعوے کرتی ہے، لیکن دوسری طرف غریب طلبہ کو بنیادی درسی کتب تک میسر نہیں ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کتب کی غیر قانونی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور سرکاری اسکولوں میں کتابوں کا کوٹہ فوری طور پر پورا کیا جائے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

اوکاڑہ یونیورسٹی ہراسانی کیس، عدالت کی جانب سے وائس چانسلر کی عدم پیشی پر فردِ جرم کی کارروائی ملتوی، 10 نومبر کو دوبارہ طلب

لاہور(سپیشل رپورٹر) سیشن عدالت اوکاڑہ میں یونیورسٹی آف اوکاڑہ کی خاتون استاد کو ہراساں کرنے…

5 گھنٹے ago

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کو سعودی جامعہ سے1300 کمپیو ٹرز فراہم کیےجائیں گے،صدر جامعہ

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے صدر و قائم مقام ریکٹر…

5 گھنٹے ago

وزیر اعلی بلوچستان نےڈھابے پرکام کرنے والے یتیم بچے کےخاندان کی کفالت کی ذمہ داری اٹھا لی

کوئٹہ (سپیشل رپورٹر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے…

6 گھنٹے ago

لاہور کے گرلز کالجز کے درمیان وزیر اعلیٰ پنجاب کی تصاویر بنانے کا پینٹنگ مقابلہ

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایت پر تعلیمی اداروں میں وزیر اعلیٰ…

6 گھنٹے ago

ایچ ای سی نے سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کر دی

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)ائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے پاکستان بھر میں اپنے تمام دفاتر،…

7 گھنٹے ago

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ خصوصی)گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کو گورنر خیبر…

8 گھنٹے ago