پشاور (سپیشل رپورٹر) حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سیکریٹری ٹرانسپورٹ زبیر احمد انکوائری کمیٹی کے چیئرمین مقرر کیے گئے ہیں جبکہ چیف انجینئر سی اینڈ ڈبلیو جمشید علی خان کمیٹی کے رکن ہوں گے۔
کمیٹی سکول کی عمارت کی ساخت اور تعمیراتی معیار کا جائزہ لے گی۔
اعلامیہ کے مطابق حادثے کی وجوہات اور ممکنہ غفلت کا تعین کیا جائے گا اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی و انتظامی کارروائی کی سفارش کی جائے گی۔
بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اتھارٹی بورڈ کا وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت گیارہواں اجلاس
انکوائری کمیٹی کو 7 روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق سرکاری و نجی اسکولوں کی عمارتوں کی حفاظتی جانچ کے لیے بھی لائحہ عمل تیار کیا جائے۔
پشاور میں اسکول کی عمارت کی چھت گرنے سے 34 بچے اور ایک ٹیچر جاں بحق جبکہ 53 بچے زخمی ہوگئے تھے۔
حکام کے مطابق تیسری منزل سے 20 سے 25 فٹ کی اونچائی سے چھت نیچے گری، چھت پر 110 سے 115 بچے موجود تھے۔ پولیس نے اسکول سیل کرکے اسکول کے مالک کو گرفتار کرلیا
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) میاں حمزہ شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر…
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ تنظیم نے 9 نومبر سے 24 نومبر 2026ء تک رحیم…
کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین فقیر محمد لاکھو کی ہدایت پر…
کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیم قاسمی نے تعلیم کی ترویج…
کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) سندھ میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور ریاضی (اسٹیم) کی تعلیم کو فروغ…
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے سکولوں میں طلباء کی مردم شماری کی منظوری کے بعد…