پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف پشاور نے بی ایس سیشن 2018-2022 کے لیے سالانہ کانووکیشن کی نئی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ کنٹرولر امتحانات کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ری شیڈول شدہ کانووکیشن اب 29 جولائی 2026 کو صبح 9:30 بجے یونیورسٹی آف پشاور کے کانووکیشن ہال میں منعقد ہوگا، جس میں بی ایس، ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے کامیاب فارغ التحصیل طلبہ کو ڈگریاں اور گولڈ میڈلز تفویض کیے جائیں گے۔
ترجمان کے مطابق جن امیدواروں نے پہلے ہی کانووکیشن کے لیے درخواستیں اور مقررہ فیس جمع کروا رکھی ہے، ان کی شرکت اسی فیس کی بنیاد پر جائز ہوگی۔ تاہم ایسے تمام فارغ التحصیل طلبہ جو پہلے ہی اپنی ڈگریاں یا گولڈ میڈلز وصول کر چکے ہیں اور اس تقریب میں شرکت کے خواہشمند ہیں، انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے گولڈ میڈلز اور ڈگری کی فوٹو کاپیاں ڈگری سیکشن میں جمع کروائیں تاکہ ان کے نام شرکت کنندگان کی حتمی فہرست میں شامل کیے جا سکیں۔
کانووکیشن تقریب سے ایک روز قبل 28 جولائی 2026 کو صبح 9:00 بجے کانووکیشن ہال میں فل ڈریس ریہرسل منعقد ہوگی، جس میں تمام فارغ التحصیل طلبہ کی شرکت لازمی قرار دی گئی ہے۔ ریہرسل میں غیر حاضر رہنے والے طلبہ کو اصلی تقریب میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
علاوہ ازیں، طلبہ کے لیے گاؤن، ہوڈ اور کیپ کا کرایہ 500 روپے مقرر کیا گیا ہے جو 2000 روپے سیکورٹی ڈیپازٹ کے ساتھ 28 جولائی کو کانووکیشن ہال کے ساتھ واقع اکیڈمک کاؤنٹر سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ رجسٹریشن فارم اور مزید تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.uop.edu.pk یا ڈگری سیکشن سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔
لاہور(کورٹ رپورٹر)اوکاڑہ یونیورسٹی میں مبینہ ہراسانی، بدنامی، اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر یونیورسٹی…
لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور نے آپنے زیر انتظام ہونیوالے ڈپلومہ آف…
پشاور (سپيشل رپورٹر) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) پشاور…
لاہور (سپيشل رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کے لیے "ایکسٹریم ہارڈ شپ" (شدید انسانی/طبی…
کراچی میں بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ: اسکولوں کی طالبات سڑکوں پر نکل آئیں، 18 گھنٹے…
کراچى (اسپيشل رپورٹر) سندھ کی سرکاری جامعات میں موجودہ وائس چانسلرز کی مدتِ ملازمت میں…