جامعات، حکومت اور ترقیاتی شعبے کا باہمی تعاون ،سماجی چیلنجز سے نمٹنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا، پروفیسر ڈاکٹر محمد علی

جامعات، حکومت اور ترقیاتی شعبے کا باہمی تعاون عصر حاضر کے سماجی چیلنجز سے نمٹنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا: پروفیسر ڈاکٹر محمد علی

لاہور (اسپیشل رپورٹر) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کو چاہیے کہ وہ جدید انتظامی اور قائدانہ مہارتوں سے آراستہ کر کے نچلی سطح پر کام کرنے والے رہنماؤں اور سماجی کارکنوں کی تربیت میں فعال کردار ادا کریں تاکہ معاشرے کی پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

وہ پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ سوشل ورک کے زیرِ اہتمام، محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب اور کمیونٹی ورلڈ سروس ایشیا (CWSA) کے باہمی اشتراک سے منعقدہ ’این جی او مینجمنٹ اینڈ لیڈرشپ‘ سرٹیفکیٹ کورس کے دوسرے بیچ کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمانِ خصوص خطاب کر رہے تھے۔

تقریب میں چیئرپرسن شعبہ سوشل ورک ڈاکٹر طاہرہ جبیں، پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ عاشق، ڈاکٹر عالیہ خالد، ڈاکٹر محمد ارشد عباسی، فیکلٹی ممبران، ماہرینِ تعلیم، ترقیاتی شعبے سے وابستہ پیشہ ور افراد اور سول سوسائٹی کی مختلف تنظیموں کے نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے اس سہ فریقی اشتراک عمل کو سراہتے ہوئے اسے جامعات، حکومت اور ترقیاتی شعبے کے درمیان مؤثر تعاون کی بہترین مثال قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کی شراکت داریاں ایسے باصلاحیت اور پیشہ ور افراد تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں جو موجودہ سماجی چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے اور معاشرتی اداروں کو مضبوط بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔

چیئرپرسن شعبہ سوشل ورک ڈاکٹر طاہرہ جبیں نے کورس کے پہلے بیچ کی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دوسرا بیچ بھی این جی اوز سے وابستہ افراد کی تکنیکی، انتظامی اور قائدانہ صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بنے گا۔

کمیونٹی ورلڈ سروس ایشیا کے نمائندے نے نچلی سطح پر ترقیاتی عمل کو آگے بڑھانے میں سول سوسائٹی کا کردار اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ نصاب میں بین الاقوامی بہترین عملی تجربات شامل کیے گئے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ این جی اوز کی پائیدار استعداد کار ہی شفافیت اور مؤثر سماجی مداخلت کی بنیاد ہے۔

محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب کے نمائندے نے سماجی ترقی کے لیے ادارہ جاتی شراکت داریوں کو فروغ دینے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔

تقریب کے اختتام پر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ عاشق نے گزشتہ تین برسوں میں شعبے کی پیش رفت کا جائزہ پیش کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کی مسلسل رہنمائی، سرپرستی اور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

اوکاڑہ یونیورسٹی خاتون پروفیسر ہراسانی کیس، وائس چانسلر اور پی ار او 3 نوٹسز کے بعد عدالت میں پیش

  لاہور(کورٹ رپورٹر)اوکاڑہ یونیورسٹی میں مبینہ  ہراسانی، بدنامی، اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر یونیورسٹی…

2 گھنٹے ago

پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور نے ڈپلومہ ہولڈرز کے نتائج جاری کر دیے، ڈی اے ای کا تناسب 70.82 فیصد رہا

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور نے آپنے زیر انتظام ہونیوالے ڈپلومہ آف…

2 گھنٹے ago

خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ کو ہراساں اور بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

پشاور (سپيشل رپورٹر) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) پشاور…

7 گھنٹے ago

سکول ایجوکیشن نے ‘ایکسٹریم ہارڈ شپ’ کے تحت اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پابندی ختم

لاہور (سپيشل رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کے لیے  "ایکسٹریم ہارڈ شپ" (شدید انسانی/طبی…

8 گھنٹے ago

کراچی میں 18 گھنٹےلوڈشیڈنگ، سکولوں کی طالبات سڑکوں پر نکل آئیں

کراچی میں بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ: اسکولوں کی طالبات سڑکوں پر نکل آئیں، 18 گھنٹے…

17 گھنٹے ago

سندھ کی یونیورسٹیاں، وائس چانسلرز کی مدت میں توسیع پر سیاسی اثر و رسوخ کا انکشاف

کراچى (اسپيشل رپورٹر) سندھ کی سرکاری جامعات میں موجودہ وائس چانسلرز کی مدتِ ملازمت میں…

17 گھنٹے ago