انٹرمیڈیٹ میں داخلے کے لیے سوا دو لاکھ سے زائد درخواستیں موصول
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے وضع کردہ آن
لائن کالج ایڈمیشن سسٹم کے ذریعے پنجاب بھر کے سرکاری کالجوں میں انٹرمیڈیٹ داخلوں کے لیے اب تک سوا دو لاکھ
سے زائد آن لائن درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔
موصول ہونے والی کل درخواستوں میں طالبات کی تعداد 1 لاکھ 47 ہزار سے زائد ( 65.25 فیصد) ہے جبکہ طلباء
کی تعداد 78 ہزار ( 34.75 فیصد) ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تقریباً ہر تین میں سے دو درخواست دہندگان
طالبات ہیں۔ اس حوالے سے چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس جدید آن لائن نظام
سے داخلوں کے پورے عمل کو انتہائی آسان بنانے اور طویل قطاروں میں لگنے کی زحمت سے نجات دلانے میں بڑی مدد
ملی ہے۔
خانیوال(نمائندہ خصوصی ) پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں سائیکلنگ مقابلےسائیکلنگ بچوں کی جسمانی صحت،…
تربت (نمائندہ حصوصی) گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول تربت کی طالبات نے ریڈیو پاکستان تربت…
کوئٹہ (نمائندہ حصوصی) بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز نے اپنے سکول…
مالاکنڈ (نمائندہ حصوصی) کمشنر مالاکنڈ ڈویژن اقبال حسین باچا نے محکمہ تعلیم اور صحت میں…
ڈیرہ اسماعیل خان (نمایندہ اردہ تعلیم ڈاٹ کام) تعلیمی اداروں میں تدریسی و غیر تدریسی…
لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) صوبے بھر کے تمام تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحان…