بریکنگ نیوز

پنجاب بھر میں میٹرک امتحانات کل سے شروع ،دفعہ 144 نافذ ،لاہور کے 14 مراکز ‘حساس’ قرار،

پنجاب بھر میں میٹرک امتحانات کل سے شروع ،دفعہ 144 نافذ ،لاہور کے 14 مراکز ‘حساس’ قرار،

لاہور (تعلیمی رپورٹر) لاہور بورڈ کے زیرِ اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز کل (27 مارچ) سے ہو رہا ہے، جس کے لیے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے 14 امتحانی مراکز کو ‘حساس’ قرار دیا گیا ہے، جن میں گورنمنٹ این ڈی اسلامیہ ہائی سکول اچھرہ، گورنمنٹ ہائی سکول برکی، گورنمنٹ سائنس کالج برکی، گورنمنٹ ہائی سکول اطوکی اعوان، گورنمنٹ ہائی سکول جلوموڑ، چونگ، مراکہ کوارٹر اور شیرشاہ کالونی کے مراکز شامل ہیں۔

لاہور کے علاوہ قصور کے 4، شیخوپورہ کے 7 اور ننکانہ صاحب کے ایک امتحانی مرکز کو بھی حساس قرار دے کر وہاں اضافی نفری تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

امتحانی شیڈول کے مطابق پہلے روز عربی، کمرشل جغرافیہ اور تاریخ کا پرچہ لیا جائے گا۔ اس سال میٹرک کے امتحانات میں مجموعی طور پر تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار امیدوار شرکت کر رہے ہیں،

جن کے لیے مجموعی طور پر 880 امتحانی مراکز تشکیل دیے گئے ہیں۔ شفافیت برقرار رکھنے کے لیے 26 مخصوص مراکز کی نگرانی سی سی ٹی وی (CCTV) کیمروں کے ذریعے براہِ راست کی جائے گی۔

انتظامیہ نے تمام مراکز کے گرد دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جس کے تحت کسی بھی غیر متعلقہ شخص کا داخلہ ممنوع ہوگا اور امیدواروں کو بھی کڑی شناخت کے بعد ہی اندر جانے کی اجازت دی جائے گی۔

واضح رہے کہ میٹرک کا آخری پرچہ 16 اپریل کو ہوگا، جس کے فوری بعد 17 اپریل سے نہم جماعت کے امتحانات کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

3 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

4 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

6 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

6 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

6 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

7 گھنٹے ago