BISE mirpur sindh
تعلیمی بورڈ کرپشن اسکینڈل: سرکاری اسکولوں کے سربراہان نے الزامات مسترد کر دیے، مشترکہ پریس کانفرنس
میرپورخاص (بیورو رپورٹ) تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے مبینہ میگا کرپشن اسکینڈل میں سرکاری اسکولوں کو ملوث کرنے کی کوششوں پر گورنمنٹ بوائز و گرلز ہائر سیکنڈری اسکولوں کے سربراہان نے پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے اداروں پر لگائے گئے الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔
گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول بھان سنگھ آباد کے پرنسپل پروفیسر محمد آصف خان، گورنمنٹ کچہری ہائوس ہائر سیکنڈری اسکول کی پرنسپل نسرین اقبال، اور گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول بھان سنگھ آباد کی وائس پرنسپل فرح ناز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ کے بعض عناصر سرکاری اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اسکول سربراہان نے واضح کیا کہ سرکاری اسکولوں میں داخلوں اور امتحانات کا عمل مکمل طور پر شفاف ہوتا ہے، جبکہ مارک شیٹس اور سرٹیفکیٹس کا اجرا خالصتاً بورڈ کی ذمہ داری ہے جس سے اسکولوں کا کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ پرنسپلز کا کہنا تھا کہ اسکول صرف "لیونگ سرٹیفکیٹ” جاری کرنے کا اختیار رکھتے ہیں جبکہ اصل تعلیمی اسناد بورڈ ہی جاری کرتا ہے۔ پریس کانفرنس میں انکشاف کیا گیا کہ
جن طلبہ کے نام پر جعلی اسناد جاری ہوئیں، وہ کبھی ان اسکولوں میں زیرِ تعلیم ہی نہیں رہے، جس کے تمام شواہد تفتیشی اداروں کو فراہم کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کر کے اصل ذمہ داروں کو بے نقاب کیا جائے اور سرکاری تعلیمی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والی مہم بند کی جائے۔
پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…