لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومتِ پنجاب نے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ غیر مسلم طلبہ کے لیے علیحدہ مذہبی نصاب تیار کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک اتھارٹی (پیکٹا) نے تعلیمی سیشن 27-2026ء سے ان نئی مذہبی درسی کتب کے باقاعدہ نفاذ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، اس تاریخی اقدام کا مقصد مختلف اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو ان کے اپنے عقائد اور مذہب کے مطابق تعلیم فراہم کرنا اور صوبے میں تعلیمی شمولیت کو فروغ دینا ہے۔
پیکٹا کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں مختلف اقلیتی برادریوں کے لیے درج ذیل نصاب متعارف کروایا گیا ہے
پیکٹا حکام کا کہنا ہے کہ اس نئے اور یکساں تعلیمی پالیسی کے تحت منظور شدہ نصاب کا باقاعدہ اطلاق تعلیمی سیشن 27-2026ء اور اس کے بعد کے تمام تعلیمی سالوں سے ہوگا۔ اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹیفکیشن پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز ، ضلعی تعلیمی حکام اور دیگر متعلقہ اداروں کو باقاعدہ کارروائی اور عملدرآمد کے لیے ارسال کر دیا گیا ہے۔
راولپنڈی (ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے سکولوں میں میڈیا نمائندگان کے داخلے اور…
فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے کہا ہے کہ…
لاہور (نمائندہ خصوصی) خاتون محتسب پنجاب کے دفتر میں معروف ریسرچر ڈاکٹر شہلا کیس…
سمندری (ایجوکیشن رپورٹر) گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول نمبر 1 سمندری کی پرنسپل رخسانہ رحمان نے…
لاہور(سپیشل رپورٹر) بورڈآف ریونیواوردیگر محکموں میں بھرتی کا معاملہ،پنجاب پبلک سروس کمیشن نےمختلف آسامیوں کے…
اسلام آباد (ویب ڈیسک )بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بارہویں جماعت کی طالبہ کو واٹس…