Categories: بریکنگ نیوز

پنجاب میں 24 اگست سے سکول کھلیں گے، نیا ٹائم ٹیبل بھی جاری

پنجاب میں 24 اگست سے اسکولوں کے نئے اوقاتِ کار جاری، نوٹیفکیشن جاری
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے 24 اگست سے صوبے بھر کے تمام سرکاری اسکولوں کے لیے نئے اوقاتِ کار کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جاری کردہ مراسلے کے مطابق ان اوقاتِ کار کا اطلاق 15 اکتوبر تک رہے گا، جبکہ ہفتہ کے روز اسکولوں میں ہفتہ وار چھٹی کا سلسلہ برقرار رہے گا۔
نئے نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ اور ڈبل شفٹ اسکولوں کے اوقاتِ کار درج ذیل ہوں گے

پنجاب 5ویں اور 8ویں کے امتحانات پیکٹا کے تحت ہوں گے، فروری 2027 کی تاریخ طے
سنگل شفٹ اسکولز: پیر سے جمعرات صبح 8:00 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک کھلے رہیں گے۔ جمعہ کے روز چھٹی کا وقت دوپہر 12:45 بجے ہوگا۔

ڈبل شفٹ اسکولز: پہلی شفٹ صبح 8:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک ہو گی، جبکہ سیکنڈ شفٹ کے اوقاتِ کار دوپہر 2:00 بجے سے شام 5:30 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔

گرلز اسکولز کا استثنیٰ
گرلز اسکولوں کی ٹائمنگ لڑکوں کے اسکولز کے مقابلے میں 15 منٹ پہلے شروع ہوگی اور چھٹی بھی 15 منٹ قبل ہی کر دی جائے گی۔<

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

ڈی جی آئی ایس پی آر  کا فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کا دورہ، طالبات سے قومی سلامتی اور ڈیجیٹل میڈیا کے چیلنجز پر گفتگو

اسلام آباد (نیٹ نیوز) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے فاطمہ…

2 منٹس ago

سندھ ہائیکورٹ، ایم ڈی کیٹ کی متنازعہ آنسر کیز کے خلاف درخواست دائر

کراچی (نیٹ نیوز) ایم ڈی کیٹ امتحان کی مبینہ متنازع آنسر کیز کے خلاف سندھ…

9 منٹس ago

ایم ڈی کیٹ 2026 کا انعقاد متعلقہ یونیورسٹیوں نے کیا، شکایت بھی ان سے کریں پی ایم ڈی سی کی وضاحت

اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی)…

9 منٹس ago

ڈپٹی کمشنر لاہور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز کے سکولوں کے دورے

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی خصوصی ہدایت پر…

29 منٹس ago

سی ایس ایس طلباء کے لیے "بیونڈ دی سلیبس” لیکچر سیریز کا افتتاح

 اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے…

42 منٹس ago

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے شعبہ انگریزی کی سابق چیئرپرسن شہناز صلاح الدین انتقال کر گئیں

بہاولپور (ایجو کیشن رپورٹر)اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے شعبہ انگریزی کی سابق چیئرپرسن میڈم شہناز صلاح…

4 گھنٹے ago