پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ

پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں مختلف خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ، عمل شروع

لاہور سمیت تمام بورڈز میں 15 سال بعد بھرتیاں پی پی ایس سی کے ذریعے میرٹ پر ہوں گی

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)

پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں طویل عرصے سے خالی پڑی مختلف آسامیوں پر بھرتیوں کا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے باقاعدہ عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس قدم سے تعلیمی بورڈز میں درپیش اسٹاِف کی شدید کمی کو دور کرنے اور انتظامی امور کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

ذرائع کے مطابق لاہور اور فیصل آباد سمیت صوبے کے مختلف تعلیمی بورڈز میں کمپیوٹر پروگرامر، اسسٹنٹ، سینیئر کمپیوٹر آپریٹر، ڈپٹی سیکرٹری، اسسٹنٹ سیکرٹری اور اسٹیٹ آفیسر کی اسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔ صرف لاہور تعلیمی بورڈ میں گریڈ 16 اور 17 کی 33 اہم پوسٹوں پر تعیناتیاں کی جائیں گی۔ تمام بھرتیاں پنجاب پبلک سروس کمیشن (PPSC) کے سپرد کی گئی ہیں۔

محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ 15 سال سے تعلیمی بورڈز میں نئی بھرتیوں کا انتظار کیا جا رہا تھا، جس کے باعث ورک لوڈ میں شدید اضافہ ہو چکا تھا۔ تمام بھرتیاں مکمل طور پر میرٹ اور شفاف طریقہ کار کے تحت کی جائیں گی تاکہ تعلیمی اداروں کی کارکردگی کو مزید فعال بنایا جا سکے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے شعبہ انگریزی کی سابق چیئرپرسن شہناز صلاح الدین انتقال کر گئیں

بہاولپور (ایجو کیشن رپورٹر)اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے شعبہ انگریزی کی سابق چیئرپرسن میڈم شہناز صلاح…

3 گھنٹے ago

ایم ڈی پنجاب ٹیچر فاؤنڈیشن،  وزیر احمد آغا کو ایڈیشنل ڈائریکٹر( جنرل) تعینات کر دیا گیا

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) حکومتِ پنجاب کے محکمہ سکول ایجوکیشن نے انتظامی بنیادوں پر اعلیٰ…

3 گھنٹے ago

تعلیمی نظام تباہی کی طرف جا رہا ہے، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ

پشاور (کورٹ رپورٹر) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے صوبے میں تعلیمی زوال اور یونیورسٹیوں کی…

5 گھنٹے ago

سکولوں سے باہر ایک لاکھ بچوں کو تعلیمی نظام میں لے آئے ہیں۔سردار علی شاہ

کراچی (ایجو کیشن رپورٹر) وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں نان…

6 گھنٹے ago

گورنمنٹ کالج پشاور طلباء ہنگامہ آرائی، جھگڑا اور فائرنگ: تحقیقاتی رپورٹ تیار

پشاور (کرائم رپورٹر) گورنمنٹ کالج طلباء کے مابین ہنگامہ آرائی، لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کی…

6 گھنٹے ago

یو ای ٹی لاہورمیں گرینویٹ قابلِ تجدید توانائی چیلنج 2026 کانفرنس

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں وزیراعظم یوتھ پروگرام اور گرین یوتھ موومنٹ…

14 گھنٹے ago