Rana Sikandar Hayat
تمام تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی؛ والدین اور طلبہ کسی افواہ پر کان نہ دھریں، وزیر تعلیم کی وضاحت
لاہور (نیوز رپورٹر): صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے پنجاب میں اسکولوں کی بندش کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے شیڈول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (ٹویٹر) پر جاری اپنے ایک بیان میں رانا سکندر حیات نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کسی قسم کی بندش یا آن لائن کلاسز کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ:
اگرچہ اسکولوں کو کھلا رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے، تاہم دوسری جانب حکومت نے احتیاطی طور پر مستقبل کے لیے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔ حکام کی جانب سے تعلیمی اداروں میں "ورچوئل نظام تعلیم” اور دفاتر کے لیے "ورک فرام ہوم” کا پلان پیر کے روز پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر اسے ہنگامی طور پر استعمال کیا جا سکے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے اس وضاحت کا مقصد والدین، اساتذہ اور طلبہ کو یکساں معلومات فراہم کرنا ہے تاکہ تعلیمی سال کا حرج نہ ہو۔
ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب کے سرکاری سکولوں میں نہم اور دہم جماعت کے طلبہ کے…
ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن نے ملتان اور جنوبی پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں…
ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز…
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب میں سرکاری عمارتوں میں قائم پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) اور پنجاب…
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے اپنے انتظامی اور تعلیمی…
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) گورنر پنجاب اور چانسلر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی)…