Categories: تازہ ترین

پنجاب یونیورسٹی حادثہ کا شکار بس اور ملازمین واپس گھروں کو پہنچ گئے

لاہور(سپیشل رپورٹر) ناران سے لاہور واپسی کے دوران پنجاب یونیورسٹی کے ملازمین کو لے جانے والی بس ڈمگلہ کے مقام پر حادثے کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 16 افراد شدید و معمولی زخمی ہو گئے تھے بس میں مجموعی طور پر 19 ملازمین سوار تھے پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے گزشتہ روزتمام ملازمین کو لاہور سے جائے حادثہ پربس بھجوا کرواپس گھروں تک پہنچا دیا ہے


مقامی ریسکیو 1122 کے مطابق انہوں نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر چار ایمبولینسز، میڈیکل ٹیمیں جائے وقوعہ پر بھجوا دی تھیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو کھائی سے نکالا اور موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بالاکوٹ منتقل کیا۔ بعد ازاں، زخمیوں کی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں مزید بہتر علاج کے لیے کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا گیا پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوری یونیورسٹی کی بس بھجوائی گئی اور انہیں جائے حادثہ سے واپس گھروں تک بحفاظت پہنچا دیا گیا


بس میں سوار حادثہ کا شکار ہونے والوں میں ندیم سلیمان، سید وقار علی، جنید، محمد عرفان، فرقان، یونس، شکیل احمد، محمد ارشد، محمد ریاض، شوکت، عدنان، حافظ رشید، عبدالجبار، نذیر رشید، تنویر حسین، محمد انور، محمد صدیق، نعمان علی، محمد اسحاق، ندیم اور فیاض شامل ہیں پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ کی جانب سے فوری اقدامات اٹھانے پر یونیورسٹی ملازمین اور انکی فیملیز نے انکا شکریہ ادا کیا ہے

جبکہ حادثہ کا شکار ہونے والی ریپڈ بس بھی بذریعہ جی ٹی روڈ واپس یونیورسٹی پہنچ گئی ہے یونیورسٹی انتظامیہ نے حادثہ کے شکار ملازمین کو یونیورسٹی پہنچنے پر رسیو کیا اور انکی خیر خیریت دریافت کی اور انہیں ہر قسم کے اپنے تعاون کا یقین دلایا ہے

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

آئی ایس پی آر انٹرن شپ پروگرام، 6150 طلبہ شریک، ڈاکٹر معید یوسف کی خصوصی نشست

راولپنڈی (این این آئی) آئی ایس پی آر انٹرن شپ پروگرام 2026 کے تحت سابق…

6 days ago

اردو یونیورسٹی ،اساتذہ کا احتجاج، سیکیورٹی انچارج حملہ کیس میں نوٹسز انتقامی کارروائی قرار

کراچی (نیوز ڈیسک) وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن کیمپس کے سیکیورٹی انچارج پر ہونے والے قاتلانہ…

6 days ago

امریکا، گرل فرینڈ کو قتل کر کے جرمنی فرار ہونے والا بھارتی طالب علم گرفتار

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی ریاست ایریزونا میں اپنی گرل فرینڈ کو بے دردی سے قتل…

6 days ago

معیاری تعلیم، تحقیق اور مصنوعی ذہانت پر توجہ کی ضرورت ہے، چیئرمین ایچ ای سی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد…

6 days ago