پاکستان میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع موجود ہیں، وفاقی وزیر تعلیم

جاپان، جائیکا کے ذریعے پاکستان میں بنیادی ڈھانچے اور سماجی ترقی کے منصوبوں میں معاونت فراہم کر رہا ہے: جاپانی سفیر اکاماتسو شوئیچی

سید فیروز عالم شاہ کی جانب سے وفاقی وزیر تعلیم اور جاپانی سفیر کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) جاپان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ "دی آرڈر آف دی رائزنگ سن” حاصل کرنے والے بورڈ آف انویسٹمنٹ کے اعزازی ایڈوائزر اور پاکستان جاپان بزنس فورم کے وائس چیئرمین سید فیروز عالم شاہ کی جانب سے وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور جاپانی سفیر اکاماتسو شوئیچی کے اعزاز میں ایک پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب کے دوران پاکستان اور جاپان کے مابین دوطرفہ تجارتی تعلقات کی وسعت، صنعتی تعاون، انفارمیشن ٹیکنالوجی، پاکستانی طلبہ و اساتذہ کے لیے جاپانی اسکالرشپس، پینے کا صاف پانی، زراعت، انفراسٹرکچر کے منصوبوں، ہنر مند لیبر کے روزگار اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

وفاقی وزیر کا بیان: وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے انتہا اور پرکشش مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے جاپان کی بزنس کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ ان مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ حکومتِ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سازگار اور پرکشش ماحول فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔

جاپانی سفیر کا موقف: جاپان کے سفیر اکاماتسو شوئیچی نے کہا کہ جاپان ‘جائیکا’ (JICA) کے ذریعے پاکستان میں روڈ نیٹ ورک، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سماجی ترقی کے منصوبوں میں بھرپور معاونت کر رہا ہے۔ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری اور جدید ڈرلنگ مشینری کی فراہمی جیسے اقدامات پاکستانی عوام کے معیارِ زندگی کو بلند کرنے کے لیے جاپان کی طویل مدتی شراکت داری کا حصہ ہیں۔ انہوں نے معاشی انفراسٹرکچر اور سماجی بنیادوں کی بحالی میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

سید فیروز عالم شاہ کا اظہارِ تشکر: میزبان سید فیروز عالم شاہ نے انڈس ہائی وے، کوہاٹ ٹنل، غازی باروتھا ہائیڈرو پاور اور قومی ٹرانسمیشن لائنز جیسے اہم ترین انفراسٹرکچر منصوبوں میں جاپان کے مسلسل تعاون اور شراکت داری پر جاپانی حکومت کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

دنیا بھر میں 2025 کے دوران سکولوں پر حملوں میں 33 فیصد اضافہ ہوا، یونیسکو

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے تمام متخارب فریقوں سے…

16 گھنٹے ago

اورنگی ٹاؤن، نشیوں کی سریا نکالنے کی کوشش، سکول کی دیوار گرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی (کرائم رپورٹر) روشنیوں کے شہر کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن (سیکٹر 11 ایل بلاک) مومن…

17 گھنٹے ago

دانش سکول ٹبہ سلطان پور کی گورننگ باڈی کا اجلاس، جدید تدریس اور سہولیات کی فراہمی پر زور

میلسی (نامہ نگار) دانش سکول (بوائز اینڈ گرلز) ٹبہ سلطان پور کی 20ویں گورننگ باڈی…

17 گھنٹے ago

ناقص نتائج کے حامل سکول سربراہان نوکریوں سے برخاست ہوں گے۔ وزیر تعلیم

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) نہم دہم کے نتائج کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، 20 فیصد…

18 گھنٹے ago

پنجاب 5ویں اور 8ویں کے امتحانات پیکٹا کے تحت ہوں گے، فروری 2027 کی تاریخ طے

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کے لیے 21 لاکھ…

22 گھنٹے ago

پشاور کے 45 نجی سکولوں میں غیر قانونی افغان طلبہ کے داخلوں کا انکشاف

پشاور (نامہ نگار) پشاور کے 45 نجی سکولوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان…

23 گھنٹے ago