پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ اجلاس میں ممبران کی مخالفت کے باوجود معطل چیف انجینر کوبحال کر دیا گیا یونیورسٹی اساتذہ اور ملازمین کا اظہار افسوس

پنجاب یونیورسٹی  سینڈیکیٹ میں روزنامہ خبریں کی گونج ، اجلاس میں کرپشن  اور مخالفت کے باوجود  معطل چیف انجینر بحال  کر دیا گیا  یونیورسٹی اساتذہ  اور ملازمین  کا اظہار افسوس ، اجلاس میں مالی سال 27-2026  بجٹ سفارشات، طلباؤ طالبات کو10 ارب روپے کی سکالرشپس، سبسڈی ملے گی

یونیورسٹی کا بجٹ خسارہ گزشتہ سال کی نسبت کم ہو کر 2.2 ارب سے کم ہو کر 1.6 ارب روپے پر آ گیا

لاہور ( سپیشل رپورٹر) گزشتہ روز کئی گھنٹے تک جاری رہنے والے سینڈیکیٹ اجلاس میں روزنامہ خبریں کی گزشتہ روز معطل  چیف انجینئر فیض الحسن سپرا کے حوالے سے خبر کی گونج سنائی دی گئی  اور سینڈیکیٹ کے ممبران کی شدید مخالفت اور  معطل چیف انجینئر  کی انکوائری  کمیٹی  پر  انکوائری بوگس اور جانبد ارآنہ ہونے کے  الزامات بھی لگائے گئے اور ذرائع کے مطابق بعض ممبران نے دوبارہ انکوائری کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے یونیورسٹی سے کرپٹ عناصر کیخلاف کڑے احتساب کا مطالبہ کیا  لیکن اسکے باوجود  معطل چیف انجینئر کو بحال کر دیا گیا  روزنامہ خبریں میں گزشتہ روز شائع ہونے والی خبر  من و عن درست ثابت ہوئی 

جس کے بعد یونیورسٹی اساتذہ اور ملازمین میں مایوسی پھیل گئی ہے   پنجاب یونیورسٹی سنڈیکیٹ کا 1761واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں مالی سال 27-2026 کے لیے یونیورسٹی کے بجٹ تخمینوں کا جائزہ لیا گیا۔ سنڈیکیٹ نے پنجاب یونیورسٹی کی سینیٹ کو 20.87 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری کی سفارش کر دی۔مالی سال 27-2026 کے دوران پنجاب  یونیورسٹی حکومتی ذرائع، اپنے وسائل اور دیگر ذرائع سے آن کیمپس طلبا ء و طالبات کو 10 ارب روپے مالیت کی سبسڈی اور وظائف فراہم کرے گی تاکہ معاشرے کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو معیاری و اعلیٰ تعلیم کے مساوی مواقع میسر آ سکیں۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کی ہدایات پر سنڈیکیٹ نے طلبہ اور ان کے والدین پر مالی بوجھ کم کرنے کے لیے وظائف اور سبسڈیز میں مزید اضافے کی سفارش کی اور یونیورسٹی نے اپنے وسائل سے وظائف کی مدمیں 341 ملین روپے مختص کیے ہیں۔اس کے علاوہ طلبہ کوہونہار اسکالرشپ پروگرام،ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مختلف اسکالرشپ پروگرامز اورپنجاب ایجوکیشن انڈاؤمنٹ فنڈ (پیف) کے تحت بھی مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے متعارف کرائی گئی مالی اصلاحات کے نتیجے میں پنجاب یونیورسٹی کے بجٹ خسارے میں پہلی مرتبہ نمایاں کمی آئی ہے۔

مالی سال 26-2025 کے دوران بجٹ خسارہ کم ہو کر 1.6 ارب روپے رہ گیاہے، جبکہ گزشتہ مالی سال یہ 2.2 ارب روپے تھا۔سنڈیکیٹ کے اراکین نے یونیورسٹی انتظامیہ کی کفایت شعاری کی پالیسی اور مؤثر مالی نظم و نسق کو سراہا۔ وائس چانسلر کی ہدایات پر سنڈیکیٹ نے تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ، یونیورسٹی کی عالمی درجہ بندی میں مزید بہتری اور قومی سماجی و معاشی ترقی میں مؤثر کردار ادا کرنے والی تحقیق کی حوصلہ افزائی کے لیے 284 ملین روپے کے ریسرچ گرانٹس مختص کرنے کی بھی منظوری دی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ

آئندہ چند برسوں میں یونیورسٹی کا بجٹ خسارہ مکمل طورپر ختم کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی قرضوں پرانحصار کرنے کے بجائے اپنے مالی وسائل اور آمدنی کے ذرائع میں اضافہ کرنے کو ترجیح دے گی۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ پنجاب یونیورسٹی کے انڈاؤمنٹ فنڈ کو مزید مستحکم بنایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب یونیورسٹی کو حکومت پنجاب کی جانب سے 786 ملین روپے کی گرانٹ بھی موصول ہوگی۔مجوزہ بجٹ کی نمایاں خصوصیات کے مطابق خصوصی طلبہ کو بدستورمفت تعلیم اور مفت ہاسٹل رہائش فراہم کی جائے گی،

جبکہ اسپورٹس کوٹہ پر داخلہ لینے والے طلبہ کو بھی مفت تعلیم کی سہولت حاصل ہوگی۔ اسی طرح حفاظِ قرآن کے لیے ٹیوشن فیس میں چھوٹ برقرار رکھی جائے گی۔ اس کے علاوہ طلبہ کو تعلیم، رہائش، ٹرانسپورٹ، بجلی اور دیگر فلاحی سہولیات کی مد میں اربوں روپے کی سبسڈی بھی فراہم کی جاتی رہے گی۔سنڈیکیٹ نے اجلاس میں سلیکشن بورڈ اور دیگر مختلف قانونی و انتظامی اداروں کی سفارشات کی بھی منظوری دے دی۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

پنجاب 5ویں اور 8ویں کے امتحانات پیکٹا کے تحت ہوں گے، فروری 2027 کی تاریخ طے

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کے لیے 21 لاکھ…

2 گھنٹے ago

پشاور کے 45 نجی سکولوں میں غیر قانونی افغان طلبہ کے داخلوں کا انکشاف

پشاور (نامہ نگار) پشاور کے 45 نجی سکولوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان…

3 گھنٹے ago

جامعات میں نگران دور کی بھرتیاں درست قرار، پشاور ہائیکورٹ نے برطرفی کا حکومتی مراسلہ کالعدم قرار دے دیا

پشاور (کورٹ رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس نعیم انور اور جسٹس کامران حیات میانخیل پر مشتمل…

5 گھنٹے ago

اسلامیہ کالج پشاور کے وائس چانسلر اور رجسٹرار کی تنخواہیں بند

پشاور (نامہ نگار) وفاقی محتسب خیبر پختونخوا کے حکم پر اسلامیہ کالج پشاور کے وائس چانسلر…

5 گھنٹے ago

پشاور یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں میں جھڑپ، فائرنگ، متعدد زخمی

پشاور (سپیشل رپورٹر) پشاور یونیورسٹی میں دو فریقین کے مابین شدید ہنگامہ آرائی، جھگڑے اور…

6 گھنٹے ago

وانا میں مسلح افراد کی گرلز سکولوں کو بند کرنے کی دھمکیاں، ہزاروں طالبات کی تعلیم خطرے میں پڑ گئی

وانا (نامہ نگار) جنوبی وزیرستان لوئر کے متعدد علاقوں میں مسلح افراد کی جانب سے…

6 گھنٹے ago