Categories: بریکنگ نیوز

پی ایس ایف، انتظامی بحران کا شکار، تین سال سے سلیکشن بورڈ کا اجلاس نہ ہو سکا

افسران اور ملازمین بغیر ترقی کے ہی ریٹائر ہونے لگے، مالی امور پر چیک اینڈ بیلنس بھی نہ ہونے کے برابر

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان سائنس فاؤنڈیشن (پی ایس ایف) کے سلیکشن بورڈ کا اجلاس تین سال سے نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے باعث ادارے کے افسران اور ملازمین بغیر ترقی کے ہی ریٹائر ہونے لگے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سلیکشن بورڈ کا اجلاس پچھلے تین سال سے نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے ملازمین کی ترقیوں کے کیسز رکے ہوئے ہیں۔ بعض ملازمین کا کہنا ہے کہ افسران اور ملازمین سلیکشن بورڈ کا اجلاس نہ ہونے کی وجہ سے بغیر ترقی کے ہی ریٹائر ہو رہے ہیں۔ پہلے سلیکشن بورڈ کا اجلاس ہوتا ہے پھر بورڈ آف ٹرسٹیز کے اجلاس میں اس کی منظوری حاصل کی جاتی ہے۔

ادارے کی دو اہم پوسٹیں ممبر سائنس اور ممبر فنانس کی پوسٹیں خالی ہیں۔ ممبر فنانس وفاقی حکومت آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سے گریڈ بیس کے افسر کو لگاتی ہے مگر پچھلے کئی سالوں سے ممبر فنانس موجود ہی نہیں جس کی وجہ سے ادارے کے مالی امور پر چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے برابر ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سلیکشن بورڈ کا آخری اجلاس 2023 کے آخر میں ہوا تھا۔ اس حوالے سے چیئرمین پی ایس ایف سے رابطے کی کوشش کی گئی مگر انہوں نے کوئی جواب نہ دیا۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

1 گھنٹہ ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

1 گھنٹہ ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

2 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

2 گھنٹے ago

میرپور بورڈ، نویں جماعت کے نتائج، 101سرکاری سکولوں کا نتیجہ صفر

آزاد کشمیر (ایجوکیشن رپورٹر) میرپور تعلیمی بورڈ آزاد کشمیر کے زیرِ اہتمام نہم جماعت کے…

3 گھنٹے ago

اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات ایف 6 میں سٹوڈنٹس کونسل کی حلف برداری

اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات ایف - 6 / 2…

3 گھنٹے ago