ترقیوں میں تعطل، سپلا کا 11 اگست کو وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان

گریڈ 20 کی 80 فیصد اسامیاں خالی، وزیراعلیٰ کی ‘مصروفیات’ آڑے آ گئیں؛ سینکڑوں لیکچررز 14 سال سے ترقی کے منتظر

کراچی (ایجو کیشن رپورٹر) سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن (سپلا) نے محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ میں ترقیوں کے عمل میں مسلسل تاخیر اور اساتذہ کے دیگر مسائل کے حل نہ ہونے پر احتجاج کی دھمکی دے دی ہے۔ سپلا کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس، جس کی صدارت صدر پروفیسر منور عباس نے کی، میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو 11 اگست کو وزیراعلیٰ ہاؤس یا سندھ سیکریٹریٹ کے سامنے صوبہ گیر دھرنا دیا جائے گا۔

سپلا کے مطابق محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ میں گریڈ 18، 19 اور 20 کی سینکڑوں اسامیاں خالی پڑی ہیں، لیکن ترقیوں کا عمل جان بوجھ کر تاخیر کا شکار کیا جا رہا ہے۔ لیکچررز کو 14 سال گزرنے کے باوجود اگلے گریڈ میں ترقی نہیں ملی ہے، جبکہ 14 جولائی کو ہونے والی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی (DPC) کے فیصلوں پر بھی عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔

اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد کے مطابق اسسٹنٹ پروفیسرز کی گریڈ 19 میں ترقی سینیارٹی لسٹوں کی تیاری کا بہانہ بنا کر روکی جا رہی ہے، جبکہ گریڈ 20 کی 80 فیصد اسامیاں خالی ہونے کے باوجود بورڈ ون کا اجلاس وزیراعلیٰ سندھ کی مصروفیات کا حوالہ دے کر بار بار ملتوی کیا جا رہا ہے، جس کے باعث اساتذہ میں شدید بے چینی ہے۔

سپلا نے حکومت کو ایک آخری موقع دیتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم کا وفد مرکزی صدر کی قیادت میں سیکریٹری کالجز سے ملاقات کر کے ترقیوں کا عمل فوری بحال کرانے کی کوشش کرے گا۔ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو کالجوں کے کھلتے ہی مرحلہ وار احتجاج شروع کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں 3 اگست کو کراچی، 5 اگست کو حیدرآباد اور 6 اگست کو سکھر ریجن میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، جبکہ اس دوران اساتذہ سیاہ پٹیاں باندھ کر تدریسی فرائض انجام دیں گے۔

اگر تمام مذاکرات اور احتجاجی مراحل کے باوجود حکومت نے مطالبات منظور نہ کیے تو 11 اگست کو سندھ بھر کے کالج اساتذہ وزیراعلیٰ ہاؤس یا سندھ سیکریٹریٹ کے سامنے دھرنا دیں گے، جس میں سول سوسائٹی اور دیگر سرکاری ملازمین کی تنظیموں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

36 منٹس ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

2 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

2 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

3 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

3 گھنٹے ago

میرپور بورڈ، نویں جماعت کے نتائج، 101سرکاری سکولوں کا نتیجہ صفر

آزاد کشمیر (ایجوکیشن رپورٹر) میرپور تعلیمی بورڈ آزاد کشمیر کے زیرِ اہتمام نہم جماعت کے…

4 گھنٹے ago