اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر)
پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (PNCA) نے ملک بھر کے کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات کے لیے قائد اعظم محمد علی جناح کا پورٹریٹ بنانے کے قومی مقابلے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
ترجمان پی این سی اے کے مطابق اس مقابلے کا بنیادی مقصد نوجوان آرٹسٹوں کو بانیِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی شخصیت اور ان کی عظیم جدوجہد کو اپنے تخلیقی اور فکری انداز میں کینوس پر پیش کرنے کا بہترین موقع فراہم کرنا ہے۔
شاندار نقد انعامات کی تفصیلا ت
پی این سی اے کی جانب سے مقابلے میں کامیاب ہونے والے ہونہار آرٹسٹوں کے لیے 10 لاکھ روپے سے زائد کے مجموعی نقد انعامات کا اعلان کیا گیا ہے
پہلا انعام 5,000,00 (پانچ لاکھ روپے)
دوسرا انعام 3,000,00 (تین لاکھ روپے)
تیسرا انعام: 2,000,00 (دو لاکھ روپے)
درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ
ادارے کی جانب سے جاری کردہ تفصیلا ت کے مطابق تمام امیدواروں کے لیے اپنے تیار کردہ آرٹ ورکس جمع کرانے کی حتمی تاریخ 20 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔ پی این سی اے نے ملک بھر سے فنِ مصوری سے لگاؤ رکھنے والے تمام طلباء و طالبات کو اس مقابلے میں بڑھ چڑھ کر شرکت کرنے کی دعوت دی ہے۔
کراچی (اسپیشل رپورٹر) وزیرِاعلیٰ سندھ سے اقوامِ متحدہ کے عالمی ادارۂ خوراک (WFP) کی نمائندہ…
اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت…
لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (PEF) کے ذیلی ادارے 'پنجاب ایجوکیشن مینجمنٹ اتھارٹی'…
لاہور (سپیشل رپورٹر) صوبہ پنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈز آج انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات…
اسلام آباد، (ایجو کیشن رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں پاکستانی زبانوں کے…
کوئٹہ (ایجو کیشن رپورٹر) بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی ایگزیکٹو باڈی کا…