لاہور (سپیشل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے گورنمنٹ اقبال ہائی سکول گڑھی شاہو کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سکول میں تدریسی امور، انتظامی کارکردگی اور امتحانی مراکز کا تفصیل سے جائزہ لیا۔ سکول آمد پر سی ای او ایجوکیشن نے ان کا استقبال کیا۔
دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر لاہور نے مختلف کلاس رومز کا معائنہ کرتے ہوئے تدریسی عمل اور نصابی معیار کو باریک بینی سے پرکھا۔ اس موقع پر انہوں نے اساتذہ اور طلبہ سے براہِ راست گفتگو کی اور تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق معلومات حاصل کیں۔
مری، کوہسار یونیورسٹی کے ڈاکٹر وقاص حیدر خان دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل
علاوہ ازیں، ڈی سی لاہور نے سکول میں قائم امتحانی مراکز کا معائنہ کیا جہاں انہوں نے امتحانی نظم و ضبط، طلبہ کے بیٹھنے کے انتظامات اور مقررہ ایس او پیز پر عملدرآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
دورے کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے سکول انتظامیہ کو صفائی ستھرائی، بنیادی سہولیات کی بہتری اور عمارت کی دیکھ بھال کی سخت ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے بالخصوص فنکشنل واش رومز کی دستیابی اور پینے کے صاف پانی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ سکولوں میں طلبہ کو محفوظ اور سازگار تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کے محکمہ آرکائیوز اینڈ لائبریریز کے چیف لائبریرین ڈاکٹر محمد…
خانیوال(نمائندہ خصوصی ) پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں سائیکلنگ مقابلےسائیکلنگ بچوں کی جسمانی صحت،…
تربت (نمائندہ حصوصی) گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول تربت کی طالبات نے ریڈیو پاکستان تربت…
کوئٹہ (نمائندہ حصوصی) بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز نے اپنے سکول…
مالاکنڈ (نمائندہ حصوصی) کمشنر مالاکنڈ ڈویژن اقبال حسین باچا نے محکمہ تعلیم اور صحت میں…
ڈیرہ اسماعیل خان (نمایندہ اردہ تعلیم ڈاٹ کام) تعلیمی اداروں میں تدریسی و غیر تدریسی…