راولپنڈی( سپیشل رپورٹر)
پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی جانب سے احتجاج کی کال کے تناظر میں راولپنڈی انتظامیہ نے تعلیمی اداروں اور ٹرانسپورٹ سے متعلق صورتحال واضح کر دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے اعلان کیا ہے کہ شہر میں کل تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے اور چھٹی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
راستے اور ٹرانسپورٹ کی صورتحال
پشاور بورڈ انٹرمیڈیٹ نتائج 2026، عائشہ بی بی نے 1134 نمبرز لے کر بورڈ ٹاپ کر لیا
ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ راولپنڈی میں انٹرا سٹی (اندرونِ شہر) اور بین الاضلاعی (ایک شہر سے دوسرے شہر جانے والی) تمام ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق بحال رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والے تمام اہم شاہراہیں اور اندرونِ شہر کے راستے مکمل طور پر کھلے ہیں۔
امن و امان اور انتظامی موقف
کیپٹن (ر) ندیم ناصر کے مطابق شہر میں کہیں بھی کوئی شاہراہ یا رابطہ سڑک بند نہیں کی گئی ہے اور ٹریفک کی آمدورفت جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع انتظامیہ امن و امان کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی پیشرفت کی صورت میں عوام کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔
کوہاٹ (ایجو کیشن رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوہاٹ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات…
گوادر (سپیشل رپورٹر) حکومتِ بلوچستان کی تعلیمی پالیسی کے تحت گوادر میں معیاری تعلیم کے…
گلگت (یونیورسٹی رپورٹر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سکول آف کمپیوٹنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کی کمپیوٹنگ…
اسلام آباد ( ایجو کیشن رپورٹر) نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے 'نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس'…
پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) پشاور نے انٹرمیڈیٹ پارٹ…
لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات ہفتہ وار کلاس لینے گورنمنٹ ہائی سکول…