تعلیمی بورڈ کوہاٹ، جوابی کاپیوں میں ٹیمپرنگ ، کنٹرولر معطل

پشاور (ایجوکیشن رپورٹر)
کوہاٹ تعلیمی بورڈ میں امتحانی امور اور ریکارڈ میں مبینہ بدعنوانی اور قواعد کی سنگین خلاف ورزیوں پر حکام نے فوری اقدام کرتے ہوئے کنٹرولر امتحانات کو معطل کر دیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں 42 طلبہ کی جوابی کاپیوں میں غیر قانونی رد و بدل ثابت ہونے پر دیگر ذمہ دار افسران کے خلاف بھی گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کوہاٹ بورڈ کے خفیہ اور امتحانی شعبے میں بے قاعدگیوں کی مسلسل موصول ہونے والی شکایات پر اعلیٰ حکام نے انکوائری کا حکم دیا تھا۔ ابتدائی چھان بین کے دوران سنسنی خیز انکشاف ہوا کہ 42 طلبہ کو غیر قانونی فائدہ پہنچانے اور ان کے نمبرز بڑھانے کے لیے انسر شیٹس میں رد و بدل (ٹیمپرنگ) کی گئی تھی۔

معاملے کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے کنٹرولر امتحانات کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، جبکہ تحقیقات کا دائرہ بورڈ کے دیگر شعبوں اور عملے تک پھیلا دیا گیا ہے۔ حکام نے انکشاف کیا ہے کہ واقعے میں ملوث دیگر افسران اور اہلکاروں کی بھی نشاندہی کر لی گئی ہے جن کے خلاف عنقریب سخت محکمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کوہسار یونیورسٹی مری کی وی سی کے والد کی وفات، تعلیمی حلقوں کا گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار

تعلیمی حلقوں اور والدین تشویش میں مبتلا
اس انکشاف کے بعد تعلیمی حلقوں، اساتذہ اور والدین میں شدید تشویش اور بے چینی پھیل گئی ہے۔ تعلیمی ماہرین نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امتحانی نظام میں شفافیت اور میرٹ کی پامالی محنتی طلبہ کے مستقبل پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔

والدین اور تعلیمی تنظیموں نے اربابِ اختیار سے زوردار مطالبہ کیا ہے کہ انکوائری کو مکمل طور پر شفاف اور بے لاگ بنایا جائے اور اس سنگین بے ضابطگی میں ملوث تمام بااثر کرداروں کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی امتحانی شفافیت کو نقصان نہ پہنچا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کیس کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور آئندہ چند روز میں مزید گرفتاریوں اور معطلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

نجی کالجز میں ایم بی بی ایس داخلہ کی پہلی سلیکشن لسٹ جاری, العلیم کالج لاہور کا میرٹ سب سے زیادہ

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے پنجاب کے 34 نجی…

2 منٹس ago

گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن لاہور میں تین روزہ بین العلومی کانفرنس کا آغاز

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن گلبرگ، لاہور میں تین روزہ پروجیکٹ بیسڈ بین…

26 منٹس ago

ٹی این ایس بیکن ہاؤس لاہور "دنیا کا بہترین سکول” پرائز جیتنے والا پہلا پاکستانی سکول بن گیا

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) ٹی این ایس بیکن ہاؤس لاہور ورلڈز بیسٹ سکول پرائز جیتنے والا…

33 منٹس ago

پنجاب یونیورسٹی،شراب کی بوتلیں برآمد خاتون سمیت تین گرفتار

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کی سیکیورٹی نے نیو کیمپس کے گیٹ نمبر…

18 گھنٹے ago

اب پرچے امتحانی مراکز پر ہی پرنٹ ہوں گے،فیڈرل بورڈ نے سسٹم متعارف کرا دیا

اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ایف بی آئی ایس…

23 گھنٹے ago

پنجاب, سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے لیے نیا ڈریس کوڈ جاری, جینز، ہیل والی جوتیوں اور سن گلاسز کے استعمال پر پابندی

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کیلئے نیا ڈریس کوڈ جاری کردیا…

1 دن ago