کے پی کے سکولوں میں تعلیمی انفراسٹرکچر کا بحران، 37 ہزار کمرے تعمیرِ نو اور مرمت کے منتظر

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں میں تعلیمی انفراسٹرکچر کی ابتر صورتحال سامنے آئی ہے، جہاں تقریباً 37 ہزار کمرے شدید خستہ حالی کا شکار ہیں اور فوری تعمیرِ نو یا بڑی مرمت کے متقاضی ہیں।

سرمکاری اعداد و شمار کے مطابق صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں مجموعی طور پر 36 ہزار 967 کمرے ایسے ہیں جو یا تو مکمل طور پر دوبارہ تعمیر کرنے کے منتظر ہیں یا انہیں شدید نوعیت کی مرمت کی ضرورت ہے۔

بندوبستی اور ضم شدہ اضلاع کی صورتحال:

  • بندوبستی اضلاع: صوبے کے بندوبستی اضلاع میں 16 ہزار 934 کمرے دوبارہ تعمیر کرنے جبکہ 14 ہزار 632 کمرے بڑی مرمت کے زمرے میں شامل ہیں۔

  • ضم شدہ اضلاع: قبائلی (ضم شدہ) اضلاع میں 2 ہزار 290 کمرے تعمیرِ نو اور 3 ہزار 111 کمرے شدید مرمت کے منتظر ہیں۔

اضلاع وار تفصیلا ت:

  • سوات: سوات میں سب سے زیادہ 2 ہزار 625 کمرے دوبارہ تعمیر کرنے جبکہ 685 کمروں کی شدید مرمت کی ضرورت ہے۔

  • مردان: 1 ہزار 381 کمرے تعمیرِ نو اور 871 مرمت طلب ہیں۔

  • پشاور: 840 تعمیرِ نو اور 845 مرمت۔

  • نوشہرہ: 805 تعمیرِ نو اور 683 مرمت۔

  • بنو ں: 735 تعمیرِ نو اور 794 مرمت۔

  • چارسدہ: 733 تعمیرِ نو اور 723 مرمت۔

  • لکی مروت: 695 تعمیرِ نو اور 839 مرمت طلب ہیں۔

قبائلی اضلاع کا جائزہ: شمالی وزیرستان میں 352 کمرے دوبارہ تعمیر اور 443 کمرے مرمت طلب ہیں۔ باجوڑ میں 303 تعمیرِ نو اور 402 مرمت، کرم میں 275 تعمیرِ نو اور 426 مرمت، خیبر میں 268 تعمیرِ نو اور 364 مرمت، مہمند میں 239 تعمیرِ نو اور 317 مرمت، جنوبی وزیرستان اپر میں 172 تعمیرِ نو اور 220 مرمت، اورکزی میں 130 تعمیرِ نو اور 192 مرمت، جبکہ جنوبی وزیرستان لوئر میں 96 کمرے تعمیرِ نو اور 174 کمروں کی بڑی مرمت درکار ہے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں میں فرنیچر کا بحران،26 ہزار سکولوں میں 15 لاکھ نشستوں کی کمی

پشاور (خصوصی رپورٹر) خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں میں فرنیچر کی فراہمی میں سنگین انتظامی عدم مساوات…

2 گھنٹے ago

میلسی، 18 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت کے باوجود گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار گرلز دوکوٹہ 4 سال بعد بھی فعال نہ ہو سکا

میلسی (ایجو کیشن رپورٹر) میلسی کے نواحی علاقے چک نمبر 145 ڈبلیو بی میں طالبات…

4 گھنٹے ago

ایمرسن یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف سیاست اور غیر قانونی اجتماع کا الزام، 4 اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری

ملتان (ایجو کیشن رپورٹر) ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں انتظامی معاملات ایک بار پھر توجہ کا مرکز…

6 گھنٹے ago

قائد عوام یونیورسٹی نوابشاہ، 16 واں کانووکیشن 21 نومبر 2026 کو منعقد ہوگا

نوابشاہ (نمائندہ خصوصی) قائد عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی  نوابشاہ کے ترجمان نے اعلان…

6 گھنٹے ago

جی سی یو لاہور کے طالب علم کی 1100 کلومیٹر طویل ’لاہور تا سکردو‘ دوڑ چھٹے روز میں داخل یہ تاریخی مہم پاک فوج اور شہدائے وطن کے نام!

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو) لاہور کے شعبہ نفسیات کے طالب علم…

16 گھنٹے ago

اسلامیہ کالج یونیورسٹی، ملازمین کی حاضری کے لیے بائیو میٹرک سسٹم لانچ، عملدرآمد 7 ستمبر سے ہوگا

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں ملازمین کی حاضری اور چھٹی کے نظام کو…

16 گھنٹے ago