Categories: بریکنگ نیوز

لاہور کے گرلز کالجز کے درمیان وزیر اعلیٰ پنجاب کی تصاویر بنانے کا پینٹنگ مقابلہ

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایت پر تعلیمی اداروں میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کی سالگرہ کی خصوصی تقاریب منعقد ہوئیں۔ لاہور کے تمام گرلز کالجز کے مابین وزیر اعلیٰ پنجاب کی تصاویر بنانے کا پینٹنگ مقابلہ ہوا جس میں لاہور کے 20 گرلز کالجز کی طالبات نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی پینٹنگ بنانے کا لائیو مقابلہ کیا۔ دوسری جانب رانا سکندر حیات کی ہدایت پر ایم اے او کالج میں سندس فاؤنڈیشن کے تعاون سے بلڈ کیمپ بھی لگایا گیا

 

جہاں 700 سے زائد طلبا نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے نام پر اپنے خون کا عطیہ دیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سلمیٰ بٹ اور اسامہ فضل چوہدری بھی موجود تھے جنہوں نے طلباء کے ساتھ ملکر مریم نواز کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور ان کی درازی عمر کی دعا کی۔ اس موقع پر وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی سالگرہ پر طلبہ کا جوش و خروش نوجوانوں میں ان کی مقبولیت کی عکاسی ہے۔

ایچ ای سی نے سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کر دی

طالبات نے مریم نواز کی پینٹنگ بنا کر ان سے اپنی محبت اور انسیت ظاہر کی ہے اور پوسٹر پینٹنگ کے ذریعے ویمن امپاورمنٹ پر مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ طالبات کی پینٹنگز وزیر اعلٰی پنجاب کے ترقی اور خوشحال پنجاب کے ویژن پر مشتمل تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلٰی مریم نواز نوجوانوں میں سب سے زیادہ مقبولیت پانے والی لیڈر بن چکی ہیں۔

مریم نواز کی قیادت میں خواتین کو بااختیار ہونے اور صلاحیتیں نکھارنے کا موقع میسر آ رہا ہے۔ رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے صوبے کی مجموعی ترقی کیلئے ناقابل فراموش کام کیا ہے۔ اس موقع پر بہترین پینٹنگز والی طالبات کو کیش انعامات بھی دئیے گئے جبکہ تمام طالبات میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے مختلف وزارتوں کی سینکڑوں اسامیوں کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر)فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے مختلف وزارتوں کی سینکڑوں اسامیوں کے تحریری…

11 گھنٹے ago

منہاج یونیورسٹی میں کانووکیشن 2026 کی تقریب، 1700 طلبہ و طالبات میں ڈگریاں تقسیم

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)منہاج یونیورسٹی مادرملت روڈمیں کانووکیشن 2026 کی تقریب ہوئی ۔ 1700 طلبہ و…

11 گھنٹے ago

جنوبی کوریا میں طلبا کے امتحان کی خاطر پورے ملک کی فضائی ٹریفک روک دی گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریا میں نوجوانوں کے مستقبل کے ایک امتحان کی خاطر…

17 گھنٹے ago

فیصل آباد، گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج فار ویمن ڈی گراؤنڈ میں روڈ سیفٹی آگاہی سیمینار کا انعقاد

فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج فار ویمن…

18 گھنٹے ago

محکمہ تعلیم پنجاب 907 مرد و خواتین اساتذہ کو مصنوعی ذہانت کی تربیت دے گا

بھلوال (نمائندہ حصوصی) محکمہ تعلیم پنجاب ضلع سرگودھا کے 907 مرد و خواتین اساتذہ کو…

18 گھنٹے ago

فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کانووکیشن، 1439 گریجویٹس میں ڈگریاں تقسیم

راولپنڈی (ایجوکیشن رپورٹر) فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کا 23 واں کانووکیشن (تقسیم اسناد) جمعرات 19…

19 گھنٹے ago