گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں طلباء کے لیے پہلے انٹرن شپ پروگرام کا آغاز

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں طلباء کے لیے پہلے انٹرن شپ پروگرام کا آغاز

لاہور(سپیشل رپورٹر) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے ملک بھر کے انڈرگریجویٹ طلباء کے لیے اپنے پہلے سمر انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت طلباء کو کیمپس عملی تربیت کے لیے 100 سے زائد آسامیاں فراہم کی گئی ہیں۔ اس اقدام کے ساتھ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی پاکستان کی پہلی سرکاری جامعہ بن گئی ہے جس نے بی ایس طلباء کے لیے اتنے بڑے پیمانے پر انٹرن شپ متعارف کرائی ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر محمد عمر چوہدری کے مطابق اس پروگرام کا مقصد باصلاحیت نوجوانوں کو یونیورسٹیز کے انتظامی، تحقیقی اور دفتری امور کا براہ راست تجربہ فراہم کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں ایک نئی مثال ہے اور اس سے طلباء کو مستقبل کا کامیاب لیڈر بننے میں مدد ملے گی۔ یہ پروگرام ہائر ایجوکیشن کمیشن کی انڈرگریجویٹ پالیسی 2023 کے تحت لازمی ٹریننگ کی شرط کو بھی پورا کرے گا۔

یونیورسٹی حکام کے مطابق چھ سے آٹھ ہفتوں پر مشتمل یہ پروگرام جولائی اور اگست میں جاری رہے گا۔ منتخب طلباء مین کیمپس یا کالا شاہ کاکو کیمپس میں ہفتے میں پانچ دن کام کریں گے۔ اس دوران انہیں منصوبہ بندی، تحقیق، مالیاتی امور، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کوالٹی ایشورنس جیسے اہم شعبوں میں تربیت دی جائے گی۔

اس انٹرن شپ کے لیے ملک بھر کی کسی بھی منظور شدہ جامعہ کے وہ طلباء اہل ہیں جنہوں نے اچھی کارکردگی کے ساتھ بی ایس کا چوتھا سمسٹر مکمل کر لیا ہے۔ نتائج کے منتظر طلباء بھی درخواست دینے کے اہل ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ اس پروگرام کی مد میں کوئی فیس وصول نہیں کی جا رہی۔

انٹرن شپ کامیابی سے مکمل کرنے والے طلباء کو سرٹیفکیٹ دیے جائیں گے۔ خواہشمند طلباء 6 جولائی 2026 تک یونیورسٹی کے آن لائن پورٹل کے ذریعے اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

اوکاڑہ یونیورسٹی ہراسانی کیس، عدالت کی جانب سے وائس چانسلر کی عدم پیشی پر فردِ جرم کی کارروائی ملتوی، 10 نومبر کو دوبارہ طلب

لاہور(سپیشل رپورٹر) سیشن عدالت اوکاڑہ میں یونیورسٹی آف اوکاڑہ کی خاتون استاد کو ہراساں کرنے…

3 گھنٹے ago

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کو سعودی جامعہ سے1300 کمپیو ٹرز فراہم کیےجائیں گے،صدر جامعہ

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے صدر و قائم مقام ریکٹر…

3 گھنٹے ago

وزیر اعلی بلوچستان نےڈھابے پرکام کرنے والے یتیم بچے کےخاندان کی کفالت کی ذمہ داری اٹھا لی

کوئٹہ (سپیشل رپورٹر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے…

4 گھنٹے ago

لاہور کے گرلز کالجز کے درمیان وزیر اعلیٰ پنجاب کی تصاویر بنانے کا پینٹنگ مقابلہ

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایت پر تعلیمی اداروں میں وزیر اعلیٰ…

4 گھنٹے ago

ایچ ای سی نے سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کر دی

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)ائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے پاکستان بھر میں اپنے تمام دفاتر،…

5 گھنٹے ago

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ خصوصی)گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کو گورنر خیبر…

6 گھنٹے ago