ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے گریجوئیٹس کی ہر شعبے میں ڈیمانڈ ہے، پروفیسر ڈاکٹر محمد علی

ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے گریجوئیٹس کی بینکنگ اور آئی ٹی سمیت ہر شعبے میں زبردست ڈیمانڈ ہے، وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی

ہیلی کالج کے 15ویں کانووکیشن میں 600 سے زائد گریجوئیٹس اور ایم فل اسکالرز میں ڈگریاں اور میڈلز تقسیم؛ پی سی ہوٹل لاہور میں پروقار تقریب کا انعقاد

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر)

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے گریجوئیٹس اپنی غیر معمولی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مہارتوں کی بدولت بینکنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سول سروسز سمیت ہر شعبے میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں۔ وہ پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیرِ اہتمام 15ویں تقریبِ تقسیمِ اسناد (کانووکیشن) سے پرل کانٹینینٹل (پی سی) ہوٹل لاہور میں بطور مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے۔

اس پروقار تقریب میں چیئرمین ایڈمیشن کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود سلیم، ڈین فیکلٹی آف کامرس پروفیسر ڈاکٹر حافظ ظفر احمد، پرنسپل ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس ڈاکٹر احمد منیب مہتا، رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام، فیکلٹی ممبران، فارغ التحصیل طلبہ و طالبات اور ان کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کانووکیشن کے دوران 600 سے زائد کامیاب گریجوئیٹس اور ایم فل اسکالرز میں اسناد اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں میڈلز تقسیم کیے گئے۔

کامیابی کے اصول اور نئی ذمہ داریاں

اپنے صدارتی خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ مثبت سوچ، محنت، دیانت داری اور خود اعتمادی زندگی میں کامیابی کے بنیادی اصول ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کانووکیشن صرف خوشی منانے کا دن نہیں بلکہ عملی زندگی میں نئی ذمہ داریوں کا آغاز بھی ہے۔ انہوں نے ڈگریاں اور میڈلز حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے پرنسپل ڈاکٹر احمد منیب مہتا کی کاوشوں کو خصوصاً سراہا، جنہوں نے طلبہ کی عملی سرگرمیوں، ریسرچ اور اساتذہ و طلبہ کی استعداد کار میں اضافے کے ذریعے کالج کے وقار کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر مزید مستحکم کیا۔

تحقیق اور جدت پر زور

ڈین فیکلٹی آف کامرس پروفیسر ڈاکٹر حافظ ظفر احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ کانووکیشن طلبہ کی پیشہ ورانہ زندگی کے ایک نئے اور اہم مرحلے کا آغاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ بے پناہ صلاحیتوں کے حامل ہیں، اس لیے انہیں اپنی قابلیت پر پورا اعتماد رکھتے ہوئے تحقیق، جدت (Innovation) اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔

وائس چانسلر کی قیادت میں شاندار کارکردگی

پرنسپل ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس ڈاکٹر احمد منیب مہتا نے تمام فارغ التحصیل طلبہ، اساتذہ اور والدین کو اس عظیم کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کی متحرک قیادت میں کالج مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل گریجوئیٹس تیار کر رہا ہے۔ انہوں نے تقریب کے شرکاء کو کالج میں جاری تعلیمی، تدریسی اور تحقیقی سرگرمیوں اور مستقبل کے منصوبوں پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی۔

تقریب کے اختتام پر پوزیشن ہولڈرز اور کامیاب طلبہ میں میڈلز اور ڈگریاں تقسیم کی گئیں، جس پر طلبہ اور ان کے والدین کے چہروں پر خوشی دیدنی تھی۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

کے پی کے سکولوں میں تعلیمی انفراسٹرکچر کا بحران، 37 ہزار کمرے تعمیرِ نو اور مرمت کے منتظر

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں میں تعلیمی انفراسٹرکچر کی ابتر صورتحال سامنے آئی…

43 منٹس ago

خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں میں فرنیچر کا بحران،26 ہزار سکولوں میں 15 لاکھ نشستوں کی کمی

پشاور (خصوصی رپورٹر) خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں میں فرنیچر کی فراہمی میں سنگین انتظامی عدم مساوات…

1 گھنٹہ ago

میلسی، 18 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت کے باوجود گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار گرلز دوکوٹہ 4 سال بعد بھی فعال نہ ہو سکا

میلسی (ایجو کیشن رپورٹر) میلسی کے نواحی علاقے چک نمبر 145 ڈبلیو بی میں طالبات…

3 گھنٹے ago

ایمرسن یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف سیاست اور غیر قانونی اجتماع کا الزام، 4 اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری

ملتان (ایجو کیشن رپورٹر) ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں انتظامی معاملات ایک بار پھر توجہ کا مرکز…

5 گھنٹے ago

قائد عوام یونیورسٹی نوابشاہ، 16 واں کانووکیشن 21 نومبر 2026 کو منعقد ہوگا

نوابشاہ (نمائندہ خصوصی) قائد عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی  نوابشاہ کے ترجمان نے اعلان…

5 گھنٹے ago

جی سی یو لاہور کے طالب علم کی 1100 کلومیٹر طویل ’لاہور تا سکردو‘ دوڑ چھٹے روز میں داخل یہ تاریخی مہم پاک فوج اور شہدائے وطن کے نام!

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو) لاہور کے شعبہ نفسیات کے طالب علم…

15 گھنٹے ago