اہم ترین

فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کانووکیشن، 1439 گریجویٹس میں ڈگریاں تقسیم

راولپنڈی (ایجوکیشن رپورٹر) فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کا 23...

پاکستانی طلبہ ایسوسی ایشن ترکیہ کے زیر اہتمام اورینٹیشن ڈے

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پاکستانی طلبہ ایسوسی ایشن ترکیہ  نے...

ایبٹ آباد، جامعہ کامسیٹس کے 300 طلبہ کے وظائف التوا کا شکار

ایبٹ آباد (ایجوکیشن رپورٹر) کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کے...

راولپنڈی،  بے رحم سپرنٹنڈنٹ کی ضد کے باعث متعددطالبات پرچہ دینے سے محروم

اڈیالہ (ایجوکیشن رپورٹر) سپرنٹنڈنٹ امتحان کی ضد کے باعث،...

یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کا پولیس شہداء کے بچوں کیلئے پانچ کروڑ روپے کے وظائف کا اعلان

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور...

یو ای ٹی لاہور میں سالانہ کیریئر فیئر کی تیاریاں مکمل، 100 سے زائد کمپنیاں شرکت کریں گی

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے، نامور ملکی و غیر ملکی کمپنیاں اسٹالز لگائیں گی

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے زیرِ اہتمام 12ویں سالانہ "کیریئر فیئر 2026” کا انعقاد بدھ، 29 اپریل 2026 کو کیا جا رہا ہے۔ اس میگا ایونٹ کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات ہوں گے، جو صبح 9:00 بجے جنید جمشید اسٹیڈیم، یو ای ٹی لاہور میں میلے کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔

وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور، پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر (ٹی آئی) کی زیرِ نگرانی منعقد ہونے والے اس کیریئر فیئر کا مقصد انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے طلبہ کو صنعت سے جوڑنا اور انہیں روزگار کے بہترین مواقع فراہم کرنا ہے۔ ایونٹ میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی 100 سے زائد کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں، جن میں گورمے (ایونٹ پارٹنر)، جے ڈی ڈبلیو گروپ، آئی پاک، بیکن امپیکس اور دیگر بڑے صنعتی نام شامل ہیں۔

یہ کیریئر فیئر صبح 9:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک جاری رہے گا۔ اس دوران طلبہ کو اپنی سی وی براہِ راست کمپنیوں کے نمائندوں کو جمع کروانے، انٹرویوز دینے اور مارکیٹ کے جدید تقاضوں کے بارے میں جاننے کا موقع ملے گا۔ انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹر عائشہ نیر (انچارج کیریئر سروسز آفس) اور احمد نوید (ڈائریکٹر ایلومنائی آفس) ایونٹ کی نگرانی کر رہے ہیں۔

یو ای ٹی لاہور کی 105 سالہ تعلیمی فضیلت کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس کیریئر فیئر کو طلبہ اور صنعت کے درمیان ایک مضبوط پ