Become a member

Get the best offers and updates relating to Liberty Case News.

― Advertisement ―

spot_img
Homeتازہ ترینیونیورسٹی آف انجینئرنگ سوات کو 'آئی ٹی اینڈ کمپیوٹنگ یونیورسٹی' بنانے کا...

یونیورسٹی آف انجینئرنگ سوات کو ‘آئی ٹی اینڈ کمپیوٹنگ یونیورسٹی’ بنانے کا فیصلہ، ترمیمی بل تیار

خیبر پختونخوا حکومت کا صوبے کی جامعات میں اصلاحات کے لیے اہم قدم، محکمہ اعلیٰ تعلیم نے قانونی مسودہ مکمل کر لیا

پشاور (نامہ نگار) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے ڈھانچے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے یونیورسٹی آف انجینئرنگ سوات (UES) کو آئی ٹی اینڈ کمپیوٹنگ یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ اعلیٰ تعلیم نے اس ضمن میں “خیبر پختونخوا یونیورسٹیز (ترمیمی) بل” تیار کر لیا ہے، جسے جلد منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اس تبدیلی کا بنیادی مقصد سوات اور ملحقہ علاقوں کے طلبہ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی، سافٹ ویئر انجینئرنگ اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس جیسے جدید شعبوں میں عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنا ہے۔ اس اقدام سے صوبے میں آئی ٹی کی صنعت کو فروغ ملے گا اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

آئی ٹی اینڈ اپلائیڈ سائنسز کا قیام: نئے ترمیمی بل کے تحت سوات میں قائم یونیورسٹی آف انجینئرنگ کو اب “یونیورسٹی آف آئی ٹی اینڈ اپلائیڈ سائنسز” کے طور پر فعال کیا جائے گا۔ محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا نے اس حوالے سے تمام تر قانونی اور انتظامی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ماہرینِ تعلیم نے اس فیصلے کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے تعلیمی میدان میں مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔