یونیورسٹی آف تربت، نئے طلبہ کے لئے آگاہی اور کاونسلنگ سیشن کا انعقاد

ونیورسٹی آف تربت کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز کے زیراہتمام نئے داخلہ لینے والے انڈرگریجویٹ طلبہ کے لیے آگاہی اور کانسلنگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرزچاکر حیدر نے نئے طلبہ کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور تربت یونیورسٹی میں داخلہ لینے پران کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے طلبہ کو یقین دلایا کہ وائس چانسلر پروفیسر گل حسن کی قیادت میں یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران اور انتظامیہ طلبہ کی تعلیمی اور پیشہ ورانہ مقاصد کے حصول کے لیے ہر ممکن تعاون اور رہنمائی فراہم کریں گے۔انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ

وہ نصابی، ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لے کر دستیاب مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور تربت یونیورسٹی میں

اپنے تعلیمی سفر کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے بھرپور محنت کریں۔انہوں نے یونیورسٹی میں دستیاب مختلف سہولیات اورسازگار تعلیمی ماحول کے بارے میں طلبہ کو آگاہ کرنے کے علاوہ اسٹوڈنٹ سوسائٹیز اینڈکلبز، ضابطہ اخلاق اور مختلف اسکالرشپ مواقع کے بارے میں بھی طلبہ کو تفصیلی آگاہی فراہم کی۔کنٹرولر امتحانات عبدالماجد ناصر نے سمسٹر سسٹم اور نئے انڈرگریجویٹ قواعد و ضوابط کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ ہاسٹل وارڈن محمد یونس نے ہاسٹل کے قواعد و ضوابط اور دستیاب سہولیات سے متعلق طلبہ کو آگاہی فراہم کی۔اس موقع پر آئی بی اے سکھر کے نمائندے وقار فاروق نے طلبہ کو او جی ڈی سی ایل کے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، جس کے تحت طلبہ آئی بی اے سکھر میں اسکالرشپ پر مختلف بی ایس اور بی ای پروگرامز میں داخلہ لے سکتے ہیں۔ا

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

ایم ڈی بی-ٹیوٹا عبدالکبیر زرکون کا ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر سرکی روڈ کا دورہ، تربیتی سہولیات کا جائزہ

کوئٹہ(ایجو کیشن رپورٹر)بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر عبدالکبیر زرکون نے…

12 منٹس ago

ابوظہبی انٹرنیشنل بک فیئر 2026 میں پاکستان پویلین کا افتتاح

ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک) ابوظہبی انٹرنیشنل بک فیئر 2026 میں پاکستان پویلین کا باقاعدہ افتتاح کر دیا…

22 منٹس ago

قومی اوپن سورس تعلیمی ڈیٹا پلیٹ فارم کی تیاری پر کام جاری

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)پاکستان میں غیر ملکی مالی معاونت سے جاری تعلیمی اصلاحات کے منصوبے  (ایکشنز…

40 منٹس ago

کراچی انٹر بورڈ، کامرس گروپس کے نتائج کا اعلان، پرائیویٹ کالج نے تمام پوزیشنز اپنے نام کر لیں

کراچی (ایجو کیشن رپورٹر)  اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے کامرس…

5 گھنٹے ago

پرائمری سکولوں میں خاکروب کی پوسٹ کی منظوری دی جائے، صدر اپٹا

پشاور (سپیشل رپورٹر)  آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن (اپٹا) خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر عزیز…

6 گھنٹے ago

بلوچستان، 95 یونیورسٹی اساتذہ ملازمت سے برطرف، مزید 2 کے خلاف مقدمات زیر التوا

کوئٹہ (نیوز ڈیسک)  بلوچستان حکومت نے ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں…

6 گھنٹے ago