اہم ترین

صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے معائنہ کا فیصلہ

پشاور (نامہ نگار) خیبر پختونخوا محکمہ ابتدائی و ثانوی...

دینی مدرسوں کے طلبہ بھی ”الیکٹرک بائیک“ سکیم میں شامل، رجسٹریشن کا آغاز

راولپنڈی (ایجو کیشن رپورٹر) طلبہ ریلیف سکیم کے تحت پنجاب...

سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں خصوصی بچوں کے لیے ایک ماہ کے اندر سکول کھولنے کا اعلان

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کے مشیر برائے سوشل...

یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیرِ اہتمام محفلِ میلاد کا انعقاد

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) یونیک گرلز ہائی اسکول مسلم ٹاؤن کیمپس میں یونیک گروپ کے زیرِ اہتمام ڈاکٹر نثار احمد رانا آڈیٹوریم میں ایک باوقار محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا،

جس کی صدارت چیئرمین یونیک گروپ پروفیسر عبدالمناں خرم نے کی، جبکہ معروف نعت خواں اختر حسین قریشی تقریب کے مہمانِ گرامی تھے۔ تقریب میں طالبات نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔چیئرمین یونیک گروپ کا خطاب اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین یونیک گروپ پروفیسر عبدالمناں خرم نے کہا

وانا میں مسلح افراد کی گرلز سکولوں کو بند کرنے کی دھمکیاں، ہزاروں طالبات کی تعلیم خطرے میں پڑ گئی

"عشقِ رسول ﷺ ہی ہماری زندگی کا اصل سرمایہ ہے، اور جس دل میں حضور اکرم ﷺ کی محبت ہوگی وہی اللہ تعالیٰ کی رحمت کا مستحق ہے۔”
"حضور اکرم ﷺ کی اطاعت اور سیرتِ طیبہ کا مطالعہ ہم سب کی ذمہ داری ہے، اور ہمیں عشقِ رسول ﷺ سے اپنے دلوں کو منور کرتے ہوئے اپنی زندگیوں کو سیرتِ طیبہ کے مطابق ڈھالنا ہوگا۔”دیگر شرکت کنندگان تقریب میں

انتظامیہ اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جن میں شامل ہیں
پروفیسر امجد علی خان(ریکٹر یونیک گروپ)
عفیف اشرف صدیقی (وائس چیئرمین یونیک گروپ)
پروفیسر وسیم انور چوہدری (ڈائریکٹر اکیڈمکس یونیک گروپ)
پروفیسر محمد عبداللہ(ڈائریکٹر ایڈمن یونیک گروپ)
طالبات اور اساتذہ کی کثیر تعداد۔