Categories: داخلے

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے یکم جولائی سے داخلوں کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(ایجو کیشن رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2026ء کے میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح تک کے مختلف تعلیمی پروگراموں میں داخلوں کا اعلان کر دیا ہے۔ ملک بھر کے چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور دیگر شمالی علاقوں میں داخلہ مہم کا باضابطہ آغاز یکم جولائی 2026ء سے ہوگا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کے وژن کے مطابق

یونیورسٹی نوجوانوں کو عصرِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم اور مہارتیں فراہم کرنے کے لیے مارکیٹ بیسڈ اور جاب اورینٹڈ پروگراموں کا دائرہ مزید وسیع کر رہی ہے۔ اسی مقصد کے تحت مختلف تکنیکی، پیشہ ورانہ، ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ پروگرامز بھی اس سمسٹر میں پیش کیے جائیں گے تاکہ ملک کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے ہنر مند افرادی قوت تیار کی جا سکے۔

داخلوں کے لیے پیش کیے جانے والے پروگراموں میں میٹرک جنرل، میٹرک سائنس، میٹرک درسِ نظامی، ایف اے جنرل، آئی کام، ایف اے درسِ نظامی، ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز (بی اے، بی کام، بی بی اے)، ایسوسی ایٹ ڈگری اِن ایجوکیشن، مختلف مضامین میں دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز، بی ایس (او ڈی ایل) اور بی ایس (فیس ٹو فیس) پروگرامز، ڈیڑھ، اڑھائی اور چار سالہ بی ایڈ پروگرامز،

پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز، ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز شامل ہیں۔تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یکم جولائی 2026ء سے یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے۔ طلبہ و طالبات اپنی تعلیمی ضروریات اور پیشہ ورانہ اہداف کے مطابق پروگراموں کا انتخاب کرتے ہوئے مقررہ مدت کے اندر داخلے کے لیے درخواست دے سکیں گے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

تعلیمی سرگرمیاں بحال، ڈی سی لاہور کا گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول شاہراہ ایوانِ تجارت کا دورہ

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی موسم گرما کی…

3 hours ago

پشاور یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ ڈگری ہولڈرز کے لیے بی ایس 5th سمسٹر اور بی ایڈ کے داخلے جاری

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) پشاور یونیورسٹی میں دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام (ADA /…

3 hours ago

چھٹیوں کے بعد پنجاب بھر میں تعلیمی سرگرمیاں بحال، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا طلباء کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب بھر میں تعطیلات کے بعد تعلیمی سلسلہ معمول کے مطابق بحال…

3 hours ago

غازی یونیورسٹی میں ہفتہ رحمۃ اللعالمینؐ کا آغاز، حسنِ قرأت و نعت کے مقابلے

غازی یونیورسٹی میں ہفتہ رحمۃ اللعالمینؐ کا آغاز، حسنِ قرأت و نعت کے مقابلے طلباء…

4 hours ago

معروف شاعر، ادیب اور ماہرِ تعلیم اصغر اسد جعفری 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

لاہور (سپیشل رپورٹر) معروف شاعر، ادیب اور نامور ماہرِ تعلیم اصغر اسد جعفری طویل علالت کے…

23 hours ago

میرپور خاص، محکمہ تعلیم میں جعلی بھرتیاں، صوبائی وزیر تعلیم کا نوٹس، 4 رکنی انکوائری کمیٹی قائم

میرپور خاص: محکمہ تعلیم میں گریڈ 16 کی جعلی بھرتیوں کا ڈراپ سین، صوبائی وزیر…

23 hours ago