بریکنگ نیوز

پنجاب بھر میں سکول کل سےکھلیں گے۔ رانا سکندر حیات وزیر تعلیم

یکم اپریل سے تعلیمی سرگرمیاں بحال، ہفتے میں 5 دن معمول کے مطابق کلاسز ہوں گی۔ وزیر تعلیم پنجاب
آن لائن کلاسز کی طرف نہیں جا رہے، فزیکل کلاسیں ہوں گی، سکول آئیں، پڑھائی کریں۔ رانا سکندر حیات
وزیر تعلیم کے مختلف امتحانی سنٹرز اور کنٹرول روم کے دورے، شکایات پر کارروائی حوالے سے آگاہ رکھنے کی ہدایت

(ایجو کیشن رپورٹر)لاہور
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیوں کی بحالی یکم اپریل سے ہوگی۔ سکول، کالجز اور یونیورسٹیاں یکم اپریل سے کھلیں گے جبکہ ہائبرڈ نظام نہیں چلے گا، آن لائن کلاسوں کی طرف نہیں جا رہے بلکہ تمام کلاسیں فزیکل ہوں گی۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر زیر گردش تدریسی سرگرمیوں کی مدت سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ تعلیمی ادارے ہفتے میں 4 دن کھولنے والا نوٹیفیکیشن فیک ہے۔ صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے ہفتے میں 5 دن معمول کے مطابق کھلا کریں گے۔ طلباء سکول آئیں، پڑھائی کریں۔ دوسری جانب وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے میٹرک کے امتحانات کیلئے بنائے گئے سنٹرز کا اچانک دورہ کیا

جہاں انہوں نے امتحانی عمل اور سہولیات کا جائزہ لیا اور کیو آر کوڈ کے ذریعے امیدواروں کی شناخت چیک کرنے کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور فعالیت کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے امتحانی سنٹرز کی آن لائن مانیٹرنگ کیلئے قائم کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا اور سنٹرز کے اطراف غیر متعلقہ اشخاص کی نقل و حرکت کنٹرول کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حساس سنٹرز کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے امتحانی سنٹرز کی مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ بوٹی مافیا کے خلاف اعلانیہ اعلان جنگ کر رکھا ہے۔ گذشتہ سال بوٹی مافیا کا مضبوط نیٹ ورک توڑا، اس سال بھی انہیں پنپنے نہیں دیں گے۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ میری ذاتی مانیٹرنگ ٹیمیں پورے پنجاب کے امتحانی سنٹرز کی خفیہ مانیٹرنگ پر مامور ہیں۔ ہر سنٹر کی خفیہ مانیٹرنگ کی جا رہی ہے

۔ نقل کروانے اور کرنے والے دونوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے گی۔ وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ میٹرک امتحانات میں بائیومیٹرک حاضری، کیو آر سکین کے ذریعے شفافیت یقینی بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے تعلیمی بورڈز کو تمام سنٹرز آن لائن رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید کہا کہ جن سنٹرز کی شکایات آ رہی ہیں وہاں فوری ایکشن لیا جائے اور شکایات پر کارروائی کے حوالے سے انہیں آگاہ رکھا جائے

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

تعلیمی اداروں میں خواتین کی ہراسگی پر خاموشی ناقابل قبول،سپریم کورٹ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے تعلیمی اداروں میں خواتین اساتذہ کو…

2 days ago

’پیماء‘ کا صوبے کے 300 سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان

پنجاب میں تعلیم دوست اقدام: ’پیماء‘ کا صوبے کے 300 سکولوں کو اپ گریڈ کرنے…

3 days ago

جعلی تعلیمی اسناد پر گریڈ 19 کا افسر برطرف، تمام تنخواہیں اور مراعات واپس کرنے کا حکم

اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی تعلیمی اسناد کی بنیاد پر…

3 days ago

کے پی کے پبلک سروس کمیشن امتحان میں ڈیجیٹل نقل کی کوشش ناکام،پانچ گرفتار

پشاور (ایجوکیشن رپورٹر) خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والے سیکنڈری سکول ٹیچر کے…

3 days ago

کے پی کےمیں محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے لیے الگ الگ ڈائریکٹوریٹ قائم کرنے کا فیصلہ

کے پی میں محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کی انتظامی ساخت میں بڑی تبدیلی: ابتدائی…

3 days ago

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی، دسویں جماعت سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2026 کے نتائج کا اعلان

کراچی(ایجو کیشن رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے دسویں جماعت سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات…

3 days ago