پنجاب کا تعلیمی بجٹ گزشتہ سال کی طرح تاریخ ساز ہوگا، 150 ارب کا ریکارڈ ترقیاتی بجٹ لا رہے ہیں، رانا سکندر حیات

پنجاب کا تعلیمیبجٹ گزشتہ سال کی طرح تاریخ ساز ہوگا، 150 ارب کا ریکارڈ ترقیاتی بجٹ لا رہے ہیں، رانا سکندر حیات

پنجاب کا تعلیمی بجٹ گزشتہ سال کی طرح تاریخ ساز ہوگا، 150 ارب کا ریکارڈ ترقیاتی بجٹ لا رہے ہیں، رانا سکندر حیات

  • یونیورسٹیز کے لیے 24 ارب اور کالجز کے لیے 42 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز، تعلیمی انفراسٹرکچر میں 600 فیصد تاریخی اضافہ کیا گیا۔
  • وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں تعلیم اولین ترجیح؛ 300 نواز شریف اسکول آف ایمینینس، 5 دانش اسکولز اور ارلی چائلڈ ہوڈ سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔
  • اساتذہ میں 50 ہزار کروم بکس کی تقسیم، 50 ارب کے لیپ ٹاپس اور 100 ارب روپے کی اسکالرشپس دی جائیں گی، صوبائی وزیر تعلیم

لاہور (خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب کا آئندہ تعلیمی بجٹ گزشتہ سال کی طرح تاریخ ساز ہوگا، جس کے تحت تعلیم کے شعبے کے لیے تقریباً 150 ارب روپے کا خطیر ڈویلپمنٹ (ترقیاتی) بجٹ لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی توجہ کی بدولت تعلیمی شعبے میں ترقیاتی کاموں کی رفتار ماضی کے تمام سالوں کے مقابلے میں 600 فیصد زیادہ رہی ہے اور نئے مالی سال میں بھی یہ سرمایہ کاری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل رہے گی۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے آئندہ مالی سال کے اہداف کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے یونیورسٹیز کا بجٹ 24 ارب روپے اور کالجز کا بجٹ 42 ارب روپے تک دیا جا سکتا ہے۔ نئے مالی سال کے بڑے منصوبوں میں صوبے بھر کے اندر 300 ‘نواز شریف اسکول آف ایمینینس’ اور 5 نئے دانش اسکولز کا قیام شامل ہے۔ اس کے علاوہ مختلف اضلاع میں ‘سینٹر آف ایکسیلینس فار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن’ بھی قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ ابتدائی عمر ہی سے بچوں کو بہترین تعلیمی ماحول میسر آسکے۔

جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ اساتذہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے 50 ہزار کروم بکس تقسیم کی جائیں گی اور ‘گوگل سرٹیفائیڈ ٹریننگز’ کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔

انفراسٹرکچر اور ڈیجیٹل انقلاب، صوبائی وزیر نے گزشتہ سال کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ صرف ایک اسکول ایئر کے دوران ریکارڈ 12 ہزار اضافی کلاس رومز، 8 ہزار باؤنڈری والز (حفاظتی دیواریں) اور 7 ہزار ٹائلٹ بلاکس مکمل کیے گئے، جو کہ تعلیمی انفراسٹرکچر کی تاریخ میں 600 فیصد زیادہ ترقیاتی کام کی عکاس ہے۔

طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ اور اسکالرشپس، انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کے لیپ ٹاپ اور اسکالرشپ اسکیم کا دائرہ کار پہلے ہی 1 لاکھ سے زائد طلبہ تک پہنچ چکا ہے اور اس سال مزید ہزاروں طلبہ اس سے مستفید ہوں گے۔ آئندہ مالی سال میں بھی طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے کم از کم 50 ارب روپے کے لیپ ٹاپس اور 100 ارب روپے تک کی اسکالرشپس دی جائیں گی۔

وزیر تعلیم پنجاب نے عزم ظاہر کیا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں اصلاحات کا سفر تیزی سے جاری ہے اور نئے مالی سال میں بھی کوالٹی آف ایجوکیشن (معیارِ تعلیم) پر فوکس کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

وی سی اوکاڑہ یونیورسٹی اور پی آر او کے خلاف 1 ارب ہرجانے کے کیس کی سماعت دونوں کو مچلکے جمع کرانے کی ہدایت

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)لاہور کی سیشن عدالت نے وی سی اوکاڑہ یونیورسٹی ڈاکٹر ساجد مبین اور…

12 گھنٹے ago

پنجاب میں اے آئی کریکولم اور ٹریننگ انیشیٹو کا آغاز، 1 لاکھ 60 ہزار سے زائد اساتذہ کو تربیت دی جائے گی: علی ڈار

(ایجو کیشن رپورٹر)لاہور پنجاب میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مبنی تعلیمی انقلابی پروگرام "اے آئی…

12 گھنٹے ago

انٹرمیڈیٹ نتائج، طلبہ کا پشاور بورڈ کے خلاف احتجاج، یونیورسٹی روڈ بند

پشاور (نامہ نگار) انٹرمیڈیٹ کے حالیہ نتائج کے خلاف اسلامیہ کالج پشاور سمیت مختلف سرکاری…

1 دن ago

پنجاب میں ایس ٹی آئیز کی دوبارہ بھرتی اور موجودہ کی توسیع کا فیصلہ

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ…

1 دن ago

انٹر میڈیٹ میں کپس ایجوکیشن سسٹم کی شاندار کامیابی، 73 ٹاپ پوزیشنز حاصل کر لیں

لاہور (پریس ریلیز/خصوصی رپورٹ) پاکستان بھر میں تعلیمی کامیابیوں اور شاندار رواں سفر کو برقرار…

1 دن ago

تعلیمی بورڈ لاہور، انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے رزلٹ کارڈز اب ہارڈ کے بجائے سافٹ فارم میں ملیں گے

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو…

1 دن ago