اوپن یونیورسٹی میں ڈاکٹر شاہد صدیقی کی کتاب ’’پاکستان میں تعلیم پر نظرِ نو‘‘ کے نظرثانی شدہ ایڈیشن کی رونمائی

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ممتاز ماہرِ تعلیم، مایہ ناز محقق، مصنف اور یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی معروف تصنیف ’’پاکستان میں تعلیم پر نظرِ نو‘‘ کے نظرثانی شدہ ایڈیشن کی باضابطہ رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کی، جبکہ کتاب کے مصنف ڈاکٹر شاہد صدیقی نے تقریب میں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ماہرینِ تعلیم، دانشوروں، اساتذہ، محققین اور طلبہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کتاب کی علمی و تحقیقی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے اسے پاکستان کے تعلیمی نظام، پالیسی سازی، تدریسی طریقہ کار اور مستقبل کے تعلیمی تقاضوں کو سمجھنے کے لیے ایک کلیدی دستاویز قرار دیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ یہ تصنیف ڈاکٹر شاہد صدیقی کے وسیع تعلیمی و تحقیقی تجربے اور گہری بصیرت کا منہ بولتا ثبوت ہے، جس میں ملکی نظامِ تعلیم کا تنقیدی جائزہ لیتے ہوئے اصلاحات کے لیے بہترین اور قابلِ عمل تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ نظرثانی شدہ ایڈیشن پالیسی سازوں، اساتذہ اور محققین کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوگا۔

کتاب کے مصنف، پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے اپنے خطاب میں شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہوتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بدلتے ہوئے عالمی حالات کے پیشِ نظر پاکستان کے تعلیمی نظام میں جدت اور اصلاحات لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس نئے ایڈیشن میں موجودہ دور کے چیلنجز اور مستقبل کے امکانات کو خاص طور پر مدنظر رکھا گیا ہے تاکہ تعلیمی شعبے سے وابستہ افراد اس سے بھرپور رہنمائی حاصل کر سکیں۔

تقریب سے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود، جائیکا پاکستان کے کنٹری ایڈوائزر عابد گل، فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر ملک غلام بہلول، وزارتِ وفاقی تعلیم کی ڈپٹی ایجوکیشنل ایڈوائزر ڈاکٹر شعیبہ منصور اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر افشاں ہما نے بھی خطاب کیا اور مصنف کی علمی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔

تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی مختلف تصانیف پر مشتمل ایک خصوصی کتابی اسٹال بھی لگایا گیا، جہاں فیکلٹی ممبران اور طلبہ کے لیے کتابوں کی قیمت پر 40 فیصد خصوصی رعایت دی گئی۔ شرکاء نے کتابوں کی خریداری میں گہری دلچسپی لی اور مصنف سے ان کے دستخط (آٹوگراف) بھی حاصل کیے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

وی سی پنجاب یونیورسٹی اور ملازمین ایسوسی ایشن کے درمیان اہم ملاقات، رکی ہوئی مراعات اور مسائل کے حل پر پیشرفت

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) میاں حمزہ شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر…

12 گھنٹے ago

طلبہ حقوق کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ کا رحیم یار خان سے لاہور ‘روڈ کارواں’ کا اعلان

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ تنظیم نے 9 نومبر سے 24 نومبر 2026ء تک رحیم…

13 گھنٹے ago

کراچی, فرسٹ ایئر سالانہ نتائج 2026 کا نئے گریڈنگ سسٹم کے تحت اعلان

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین فقیر محمد لاکھو کی ہدایت پر…

13 گھنٹے ago

کراچی یونیورسٹی,مستحق طلبہ اور فیکلٹی آف آرٹس کے لیے 5 کروڑ کے اینڈومنٹ فنڈ کا قیام

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیم قاسمی نے تعلیم کی ترویج…

13 گھنٹے ago

طلبہ میں سائنسی سوچ کےفروغ کیلئے سندھ میں ساڑھے 8 ہزار سائنس اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) سندھ میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور ریاضی (اسٹیم) کی تعلیم کو فروغ…

13 گھنٹے ago

پنجاب کے تعلیمی اداروں کو 48 گھنٹوں میں بنیادی سہولیات اور طلباء کی تصدیق کا حکم

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے سکولوں میں طلباء کی مردم شماری کی منظوری کے بعد…

14 گھنٹے ago