اہم ترین

جنوبی وزیرستان لوئیر میں کرفیو کیخلاف طلبہ کا مظاہرہ، نرمی کا مطالبہ

پشاور (سپیشل رپورٹر) جنوبی وزیرستان لوئر میں روزانہ کی...

گورنر ہاوس کراچی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب

کراچی (خبر نگار / این این آئی) وزیراعظم یوتھ...

پاکپتن, اینٹی کرپشن کی ریڈ، 40 ہزار رشوت لیتے محکمہ تعلیم کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار

پاکپتن(نامہ نگار) اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ...

اردو یونیورسٹی کی زبوں حالی، ایچ ای سی کی اعلیٰ کمیٹی کی موجودہ قیادت تبدیل کرنے کی سفارش

 اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) ہائیر ایجوکیشن کمیشن  کی اعلیٰ سطح...

لاہور ڈویژن کے سرکاری کالجز کے لیے 60 ہزار کرسیاں، 300 نئے کلاس رومز تعمیر کرنے کا فیصلہ

لاہور کے سرکاری کالجز کے لیے 60 ہزار کرسیاں خریدنے کی منظوری، 300 نئے کلاس رومز بھی تعمیر کیے جائیں گے

لاہور (خبر نگار) لاہور کے سرکاری کالجز میں طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول اور بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اہم اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر کالجز لاہور احسن مختار کے مطابق، بڑھتی ہوئی طلبہ کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے کالجز کے لیے 60 ہزار نئی کرسیاں خریدنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ، طلبہ کی گنجائش بڑھانے کے لیے 300 نئے کلاس رومز بھی تعمیر کیے جائیں گے۔ احسن مختار کا کہنا ہے کہ کالجز میں موجودہ سہولیات کو مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا تاکہ رواں مالی سال کے دوران بنیادی ضرورتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔