اہم ترین

جنوبی وزیرستان لوئیر میں کرفیو کیخلاف طلبہ کا مظاہرہ، نرمی کا مطالبہ

پشاور (سپیشل رپورٹر) جنوبی وزیرستان لوئر میں روزانہ کی...

گورنر ہاوس کراچی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب

کراچی (خبر نگار / این این آئی) وزیراعظم یوتھ...

پاکپتن, اینٹی کرپشن کی ریڈ، 40 ہزار رشوت لیتے محکمہ تعلیم کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار

پاکپتن(نامہ نگار) اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ...

قطر، تعلیمی اداروں میں انفرادی کلاسز کی بحالی کا اعلان، 29 مارچ سے سو فیصد حاضری لازمی قرار

قطر: تعلیمی اداروں میں انفرادی کلاسز کی بحالی کا اعلان، 29 مارچ سے سو فیصد حاضری لازمی قرار

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) قطر کی وزارت تعلیم و اعلیٰ تعلیم نے فاصلاتی نظام

کے بعد تعلیمی اداروں میں طلبہ کی مرحلہ وار واپسی کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق 24 مارچ 2026 سے اسکولوں اور کنڈرگارٹنز میں انفرادی کلاسز کا تدریجی آغاز کیا جائے گا،

جبکہ 29 مارچ سے تمام طلبہ کے لیے سو فیصد حاضری کے ساتھ باقاعدہ تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال کر دی جائیں گی۔ عبوری مدت کے دوران اسکول عارضی نظام الاوقات کے تحت کام کریں گے تاکہ طلبہ کی واپسی کو سہل بنایا جا سکے۔

دوسری جانب ہائر ایجوکیشن کے اداروں اور تربیتی مراکز کو اپنے منظور شدہ منصوبوں کے مطابق پہلے ہی انفرادی سیکھنے کے عمل کی طرف واپس لوٹنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ وزارتِ تعلیم کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد تعلیمی تسلسل کو برقرار رکھنا اور طلبہ کو کلاس روم کے ماحول میں سیکھنے کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔