اہم ترین

جنوبی وزیرستان لوئیر میں کرفیو کیخلاف طلبہ کا مظاہرہ، نرمی کا مطالبہ

پشاور (سپیشل رپورٹر) جنوبی وزیرستان لوئر میں روزانہ کی...

گورنر ہاوس کراچی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب

کراچی (خبر نگار / این این آئی) وزیراعظم یوتھ...

پاکپتن, اینٹی کرپشن کی ریڈ، 40 ہزار رشوت لیتے محکمہ تعلیم کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار

پاکپتن(نامہ نگار) اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ...

اردو یونیورسٹی کی زبوں حالی، ایچ ای سی کی اعلیٰ کمیٹی کی موجودہ قیادت تبدیل کرنے کی سفارش

 اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) ہائیر ایجوکیشن کمیشن  کی اعلیٰ سطح...

پنجاب میں سکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا، رانا سکندر حیات

پنجاب میں سکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا، رانا سکندر حیات

لاہور (تعلیمی رپورٹر) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے صوبے کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں اضافے سے متعلق گردش کرنے والی تمام خبروں کو قبل از وقت قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے

کہ اس حوالے سے فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت سے جاری ہونے والے ایک اہم بیان میں انہوں نے والدین، طلبہ اور اساتذہ کو سوشل میڈیا پر پھیلنے والی جعلی خبروں اور افواہوں سے محتاط رہنے کی تلقین کی ہے۔

رانا سکندر حیات نے غیر مصدقہ رپورٹس کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ چھٹیوں کے معاملے پر ابھی کوئی حتمی اعلان نہیں ہوا، لہٰذا عوام کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے

صرف سرکاری ذرائع اور محکمہ تعلیم کے تصدیق شدہ اعلامیوں پر انحصار کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت تعلیم کے تسلسل اور طلبہ کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی کوئی بھی قدم اٹھائے گی، جس کا باقاعدہ اعلان بروقت کر دیا جائے گا۔