Become a member

Get the best offers and updates relating to Liberty Case News.

― Advertisement ―

spot_img
HomeUncategorizedبھارت میں طلبا کا احتجاج،سیکرٹری ایجوکیشن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

بھارت میں طلبا کا احتجاج،سیکرٹری ایجوکیشن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

نئی دہلی (مونیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں تعلیمی نظام میں بے ضابطگیوں، دھاندلی اور پیپر لیکس کے خلاف ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کا ملک گیر احتجاج رنگ لانے لگا ہے، جس کے شدید عوامی اور طلبہ کے دباؤ میں آ کر مودی حکومت نے گھٹنے ٹیکنا شروع کر دیے ہیں اور سیکرٹری ایجوکیشن کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

بھارتی پولیس کے تشدد اور شدید بربریت کے باوجود نوجوان پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں اور مختلف ریاستوں میں مظاہروں کا سلسلہ پوری قوت سے جاری ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر وائرل ہونے والی متعدد ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہزاروں نوجوان مودی سرکار کی تعلیمی و دیگر پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

مظاہرین کا موقف ہے کہ تعلیمی نظام میں شفافیت کا فقدان اور پیپر لیکس نوجوانوں کے مستقبل سے کھلواڑ ہیں۔ نوجوانوں نے اپنے مطالبات کا اعادہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امِت شاہ اور وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے فوری استعفے کا اصرار برقرار رکھا ہے اور شفاف احتساب کے بغیر احتجاج ختم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔