اہم ترین

لاہور کے گرلز کالجز کے درمیان وزیر اعلیٰ پنجاب کی تصاویر بنانے کا پینٹنگ مقابلہ

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایت...

ایچ ای سی نے سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کر دی

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)ائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے...

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ خصوصی)گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر...

ازبکستان کے ساتھ تعلیم، سائنس، تحقیق، مصنوعی ذہانت پر تعاون بڑھائیں گے،وجیہہ قمر

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)وزیرِ مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ...

ہنر مند نوجوان ملک کا مستقبل ہیں،پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود

 اسلام آباد(ایجو کیشن رپورٹر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس...

ٹانک، کوٹ گلان میں گورنمنٹ پرائمری سکول پر مبینہ مسلح شرپسندوں کا حملہ، عمارت مکمل طور پر تباہ

ٹانک (نامہ نگار) ضلع ٹانک کے علاقے کوٹ گلان میں گزشتہ شب مبینہ مسلح شرپسندوں نے گورنمنٹ پرائمری سکول بوائز کو بارودی مواد سے دوسری بار نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں سکول کا آخری بچ جانے والا کلاس روم بھی تباہ ہو گیا۔ رات کی تاریکی میں کیے گئے اس حملے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مقامی ذرائع کے مطابق مذکورہ تعلیمی ادارے پر گزشتہ چار ماہ کے دوران یہ دوسرا حملہ ہے۔ اس سے قبل 14 اپریل 2026 کو بھی اس سکول کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا تھا، جس سے دو کلاس رومز اور چار دیواری کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

پہلے حملے کے بعد سکول کا صرف ایک کمرہ قابلِ استعمال رہ گیا تھا جہاں اساتذہ بچوں کو تدریسی خدمات فراہم کر رہے تھے، تاہم تازہ دھماکے میں وہ آخری کمرہ بھی زمین بوس ہو گیا ہے، جس سے علاقے کے معصوم بچوں کا تعلیمی مستقبل شدید خطرے میں پڑ گیا ہے۔

علاقے کے عوامی و سماجی حلقوں نے سکول پر مسلسل حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے تعلیمی اداروں کو فوری فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے اور سکول کی عمارت کی فوری بحالی کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔