اہم ترین

چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام’ کا آغاز، 50 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ مقرر

لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ  کی جانب...

پی بی ٹی ای کے زیر اہتمام مختلف ڈپلومہ جات کے دوسرے سالانہ امتحان 2026 کے امتحانی شیڈول کا اعلان

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور نے...

آسٹریلیا، 20 سالہ پاکستانی طالبہ کے قاتل ڈرائیور کی سزا معاف

ایڈیلیڈ(نیٹ نیوز) آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں گذشتہ سال...

خیبر پختونخوا میں میٹرک، اے آئی او یو اور پی ایم ایس کے تحریری امتحانات ملتوی

پشاور (ایجوکیشن رپورٹر، نمائندگان اردو تعلیم ڈاٹ کام) خیبر پختونخوا میں میٹرک، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور

پی ایم ایس آفیسر کے تحریری امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں

 بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن پشاور کے تحت یہ امتحانات گزشتہ روز سے شروع ہونا تھے، جبکہ بنوں،

کوہاٹ، وزیرستان اور لکی مروت کے بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے بھی اپنے امتحانات اگلے احکامات

تک ملتوی کر دیے ہیں

 

پشاور میں تاحکم ثانی تعلیمی ادارے بند، بنوں بورڈ کے میٹرک کے پرچے ملتوی

 

دوسری جانب خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے پی ایم ایس آفیسر کے سال 2026 کے تحریری امتحانات ملتوی

کرنے کا فیصلہ کیا ہےکمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پی ایم ایس 2026 کے تحریری امتحانات 14

اکتوبر سے 31 اکتوبر تک منعقد ہونا تھے، اور امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ کمیشن کی

جانب سے تمام امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ امتحانات کے آئندہ شیڈول اور تازہ ترین معلومات کے لیے

خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی سرکاری ویب سائٹ باقاعدگی سے وزٹ کرتے رہیں

ادھر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے خیبر پختونخوا میں امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں، جہاں 12 اور 13 اکتوبر کو

ہونے والے امتحانات بالترتیب 2 اور 3 نومبر تک ملتوی کیے گئے ہیں