لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈز میں کنٹرولرز امتحانات اور سیکرٹریز کی مستقل تعیناتی تا حال نہ ہو سکی، جس کے باعث اہم انتظامی عہدے مستقل افسروں سے محروم ہیں
محکمہ ہائر ایجوکیشن نے مستقل تعیناتیوں کے لیے چار ماہ قبل انٹرویوز کیے تھے، تاہم اس کے باوجود تقریوں کا عمل
مکمل نہ ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق تعلیمی بورڈز میں کنٹرولرز امتحانات اور سیکرٹریز کی مستقل تعیناتی کے لیے
امیدواروں کے انٹرویوز کے بعد پینل پر مبنی سمری منظوری کے لیے بھجوا دی گئی ہے
محکمہ ہائر ایجوکیشن کے مطابق سمری کی منظوری ملتے ہی تعیناتیوں کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔ تعلیمی بورڈز
میں کنٹرولر امتحانات اور سیکرٹریز کے عہدے انتظامی لحاظ سے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، تاہم ان عہدوں پر
مستقل افسروں کی تعیناتی نہ ہونے سے تعلیمی بورڈز میں چار ماہ سے زائد عرصے سے اہم امور متاثر ہو رہے ہیں