**پورٹ لوئس (نیٹ نیوز) ماریشس میں پولیس کی فائرنگ کے واقعے کے بعد رات بھر ہونے والی ہنگامہ آرائی کے پیشِ
نظر منگل کے روز ملک کے چند حصوں میں اسکول عارضی طور پر بند کر دیے گئے ہیں، جس کی تصدیق وزارتِ تعلیم
نے کی ہے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی فائرنگ سے 27 سالہ الودی تھامس نامی خاتون شدید زخمی ہو گئی،
کراچی ، پہلے بین الاقوامی وائس چانسلرز سمٹ کا انعقاد، 34 ممالک کے تعلیمی رہنماؤں کی شرکت
جس کے بعد علاقے میں شدید بے چینی اور حساس صورتحال پیدا ہوئی۔ فائرنگ کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب
خاتون دارالحکومت کے جنوبی رہائشی علاقے میں کام سے فارغ ہو کر ویں کے ذریعے گھر واپس جا رہی تھی۔
واقعے کے سلسلے میں ایک پولیس سارجنٹ پر ابتدائی طور پر فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے، تاہم فائرنگ کی اصل وجہ
اور تفاصیل کے بارے میں فی الحال مزید معلومات جاری نہیں کی گئی ہیں۔