اہم ترین

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور پنجاب فاریسٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مابین معاہدہ

فیصل آباد (ایجو کیشن رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور...

وفاقی دانش اسکولز میں داخلوں کا آغاز، درخواستیں 12 نومبر تک طلب

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ...

نان فارمل ایجوکیشن سکولوں کے اوقات کار تبدیل

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) صوبے بھر کے نان فارمل ایجوکیشن...

 حفاظتی معائنے کے لیے کمیٹیوں میں ہمارے نمائندے بھی شامل کیے جائیں،آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن

راولپنڈی(ایجوکیشن رپورٹر)نجی تعلیمی اداروں کے حفاظتی معائنے کے لیے مناسب وقت دیا جائے، کمیٹیوں میں نجی

تعلیمی اداروں کے نمائندے بھی شامل کیے جائیں،آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے ڈپٹی

کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نجی تعلیمی اداروں کے حفاظتی معائنے کا شیڈول ازسرِنو مرتب کرکے

مناسب مہلت اور پیشگی اطلاع دی جائے۔ مرکزی سینئر نائب صدر محمد فرقان چوہدری، صدر شمالی پنجاب ابرار

احمد خان، نائب صدر شمالی پنجاب کرنل فواد حنیف، ڈویژنل صدر راولپنڈی ابرار احمد ایڈووکیٹ ودیگر نے ضلعی

انتظامیہ کے نوٹیفکیشن پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ و طالبات کی جان و سلامتی اولین ترجیح ہے اور

حفاظتی معائنے کی حمایت کرتے ہیں۔