کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت صوبے میں
نوجوانوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، جس کے لیے وہ بطور وزیر تعلیم تمام ممکنہ اقدامات
کریں گے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) کے ارکان کے بچوں کو تعلیم کے حصول
اساتذہ تبادلے ,درخواستوں کا تصدیقی عمل جاری، آرڈرز 27 اکتوبر کو جاری ہوں گے
میں معاونت فراہم کی جائے گی، جبکہ اعلیٰ تعلیمی ریکارڈ کے حامل باصلاحیت بچوں کو تعلیمی وظائف بھی دیے
جائیں گے۔ کے یو جے کے دو الگ الگ وفود نے صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ اور محکمہ تعلیم کے افسران سے
علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔