اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اعلیٰ تعلیم نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کو عہدے سے ہٹانے کی تجویز پر متفق ہوتے ہوئے سفارشات چانسلر و صدرِ مملکت کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔
علی جان کو سیکرٹری سکولز ایجو کیشن پنجاب تعینات کر دیا گیا
وفاقی اردو یونیورسٹی کے انتظامی و مالیاتی بحران اور اساتذہ کو درپیش شدید مسائل کا جائزہ لینے کے لیے سینیٹ آف پاکستان کی قائمہ کمیٹی برائے اعلیٰ تعلیم کا اجلاس کنوینر بشریٰ انجم بٹ کی زیر صدارت قومی اسمبلی بلڈنگ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینیٹرز مسرور احسن، جان محمد بلیدی، خالدہ عتیب اور فلک ناز سمیت چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد، ڈائریکٹر فنانس ایچ ای سی، وزارتِ وفاقی تعلیم کے نمائندوں اور وائس چانسلر اردو یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے شرکت کی۔
سندھ پبلک سروس کمیشن کا سی سی ای 2026 کا اسکریننگ ٹیسٹ ملتوی
سنگین الزامات اور تشویش کا اظہار
اجلاس کے دوران وائس چانسلر پر نامکمل کورم کے ساتھ سنڈیکیٹ کا اجلاس بلانے، اساتذہ کی تنخواہیں روکنے اور انہیں ہراساں کرنے جیسے سنگین الزامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ سینیٹرز نے خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے، پنشن کی عدم ادائیگی، 20 فیصد ہاؤس سیلنگ کٹوتی اور اقدامِ قتل کی ایف آئی آر درج ہونے جیسے معاملات پر شدید تشویش اور برہمی کا اظہار کیا۔
وی سی کو ہٹانے کی تجویز
معاملات کی سنگینی کو مدِنظر رکھتے ہوئے سینیٹر جان محمد بلیدی نے وائس چانسلر کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کی تجویز پیش کی۔ قائمہ کمیٹی نے اس تجویز پر مکمل اتفاق کرتے ہوئے تمام سفارشات حتمی منظوری کے لیے چانسلر اور صدرِ مملکت کو ارسال کرنے کا متفقہ فیصلہ کر لیا۔