اہم ترین

پشاور یونیورسٹی، تنخواہ مل گئی، ملازمین کی ہڑتال مشروط طور پر مؤخر

یپشاور (ایجو کیشن رپورٹر) پشاور یونیورسٹی کے غیر تدریسی...

تعلیمی بورڈ لاہور، 11ویں کے نتائج کے ساتھ میٹرک اور انٹر کے پیپرز کو ڈیجیٹلائز کرنے کا اعلان

  لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) چیئرمین لاہور تعلیمی بورڈ پروفیسر ڈاکٹر...

پنجاب اسمبلی قائمہ کمیٹی کے حکم پر پنجاب یونیورسٹی کے دو ٹھگ پروفیسر معطل

لاہور(سپیشل رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی میں چند پروفیسرز پر مشتمل...

پشاور یونیورسٹی، تنخواہ مل گئی، ملازمین کی ہڑتال مشروط طور پر مؤخر

یپشاور (ایجو کیشن رپورٹر) پشاور یونیورسٹی کے غیر تدریسی ملازمین نے جمعہ کو تیسرے روز بھی ایڈمنسٹریشن بلاک میں اپنا احتجاج، دھرنا اور تالہ بندی جاری رکھی۔

تاہم، انتظامیہ کی جانب سے ستمبر کی تنخواہ بینکوں میں بھجوائے جانے کے بعد کلاس تھری اور کلاس فور اتحاد نے اپنی ہڑتال مشروط طور پر مؤخر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ملازمین اتحاد نے واضح کیا ہے کہ اگر 2 نومبر تک اکتوبر کی تنخواہیں جاری نہ کی گئیں، تو 2 نومبر کو دوبارہ احتجاج کیا جائے گا اور 3 نومبر سے مکمل ہڑتال اور تالہ بندی کا آغاز کر دیا جائے گا۔