اہم ترین

سندھ میں 5 دانش سکول قائم کیے جا رہے ہیں، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود

کراچى (ایجوکیشن رپورٹر) وفاقی وزیر اور چیئرمین وزیراعظم یوتھ...

حیدرآباد، پرائمری سکول ٹیچرز کا 4 نومبر کو وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان

حیدرآباد (نمائندہ حصوصی) پرائمری سکول ٹیچرز ایسوسی ایشن (پی...

ٹیچر کی ہدایت پر طالب علم سے زیادتی،خود ویڈیو بناتا رہا، مقدمہ درج

سرگودھا(نامہ نگار)سرگودھا میں شرمناک واقعہ پیش آیا ہے ٹیچر...

اسرائیل کا غزہ میں یونیورسٹی پر ڈرون حملہ، 4 شہید اور 8 زخمی

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ شہر کی ایک...

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا ایکسپو سینٹر میں ینگ انٹرپریونر فیسٹ کا دورہ

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات...

ٹیچر کی ہدایت پر طالب علم سے زیادتی،خود ویڈیو بناتا رہا، مقدمہ درج

سرگودھا(نامہ نگار)سرگودھا میں شرمناک واقعہ پیش آیا ہے ٹیچر کی ہدایت پر 2 طلبہ کی طالب علم سے زیادتی استاد ویڈیو بناتا رہا، اسکول ٹیچر صفدر عباس پہلے بھی طالب علموں کو بدفعلی کا نشانہ بنا چکامتاثرہ کے دادا کی درخواست پر مقدمہ، ملزم ویڈیوز بنا کر بچوں کو بلیک میل کرتا ہے:

سرگودھا (بیورو رپورٹ) پنجاب کے ضلع سرگودھا میں ایک شرمناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں استاد کی ہدایت پر 2 طالب علموں نے ساتھی طالب علم سے زیادتی کرکے ویڈیو بنا لی۔ پولیس کے مطابق 107 جنوبی میں قائم گورنمنٹ ہائی اسکول کے طالب علم عبداللہ کو مبینہ طور پر بدفعلی کا نشانہ بنایا گیا۔

سندھ ہائی کورٹ کا واجبات کی عدم ادائیگی پر برہمی کا اظہار وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر طلب

اسکول ٹیچر صفدر عباس نے عبداللہ کو بریک ٹائم میں اپنی بیٹھک پر بلایا، جہاں پہلے سے موجود دو طالب علموں حسن اور علی حسن نے اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق موقع پر موجود اسکول ٹیچر صفدر عباس واقعے کی ویڈیو بناتا رہا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ صفدر عباس اس سے قبل بھی متعدد طالب علموں کو مبینہ طور پر بدفعلی کا نشانہ بنا چکا ہے اور ویڈیوز بنا کر بچوں کو بلیک میل کرتا ہے۔ سرگودھا کے تھانہ عطا شہید پولیس نے بچے کے دادا کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔