فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) سید
علی ناصر رضوی کی ہدایات پر این سی سی آئی اے فیصل آباد کی ٹیم نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول اینڈ کالج
میں سائبر آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد طلبہ میں سائبر کرائم سے متعلق شعور اجاگر
کرنا اور انہیں ڈیجیٹل دنیا میں محفوظ رہنے کے موثر طریقوں سے آگاہ کرنا تھا۔ اس موقع پر طلبہ کو آن لائن فراڈ،
ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا گورنمنٹ ہائی سکول جیاموسیٰ کا دورہ
سائبر ہراسانی، سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال، ذاتی معلومات کے تحفظ اور ڈیجیٹل شناخت کے محتاط استعمال
سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔ آن لائن سرگرمیوں کے دوران احتیاطی تدابیر مثلاً نامعلوم لنکس پر کلک کرنے سے
گریز، پاس ورڈز محفوظ رکھنے اور غیر متعلقہ افراد کے ساتھ ذاتی تفصیلات شیئر نہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
کسی بھی مشکوک سرگرمی یا سائبر جرم کی صورت میں متعلقہ ادارے کو بروقت اطلاع دینے کی تاکید کرتے ہوئے
بتایا گیا کہ این سی سی آئی اے کا مقصد نوجوان نسل کو ڈیجیٹل خطرات سے محفوظ رکھنا اور ذمہ دارانہ آن لائن
رویوں کو فروغ دینا ہے۔