کراچی(ایجو کیشن رپورٹر) نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی کے قریب سکول وین حادثے میں متعدد بچے زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق سکول وین الٹنے سے وین میں سوار متعدد بچے زخمی ہوئے جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
حادثے میں اسکول وین کو شدید نقصان پہنچا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
کےپی کے میں 2ارب روپے کی لاگت سے20 ہزار گریجویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
یاد رہے کہ گزشتہ روز جمعرات کو بھی کراچی میں ایک سکول وین حادثے کا شکار ہوئی تھی،
شارع فیصل پر ریوو ڈالے کی غفلت سے ناتھا خان پل سے پہلے کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، وین ڈرائیور کی حاضر دماغی کے باعث بچے معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
وین میں دو سال سے لے کر اٹھ سال تک کے بچے بچیاں موجود تھیں، حادثے کے بعد بچے برے طریقے سے خوفزدہ ہو گئے اور رونا شروع کر دیا